اعلیٰ و ثانوی تعلیمی بورڈ فیصل آبا دکامیٹرک کے سالانہ امتحانی نتائج کا اعلان ،ْکامیابی کا تناسب 82.99فیصد رہا

منگل 25 جولائی 2017 20:52

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جولائی2017ء)اعلیٰ و ثانوی تعلیمی بورڈ فیصل آبا د نے منگل کے روز میٹرک کے سالانہ امتحانی نتائج کا اعلان کر دیا جس کے مطابق کل 121252ریگولر طلباء و طالبات میں سے 100625 طلباء و طالبات نے کامیابی حاصل کی اس طرح کامیابی کا تناسب 82.99فیصد رہا ۔تنائج کے اعلان اور پوزیشن ہولڈرز طلباء و طالبات میں ایوارڈز ، میڈلز ، کیش پرائزز کی تقسیم کے سلسلہ میں منعقد ہ تقریب کے موقع پر کنٹرولر امتحانات بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن فیصل آباد نے بتایاکہ سائنس گروپ ریگولر میں کل 50286طلباء نے شرکت کی جن میں سے 42601کامیاب ہوئے ،ْکامیابی کی شرح 84.72فیصد رہی ،سائنس گروپ ریگولر طالبات میں 36927طالبات نے امتحان دیا جن میں سے 33823طالبات کامیاب قرار پائیں کامیابی کا تناسب 91.59فیصد رہا ۔

(جاری ہے)

آرٹس گروپ (ہیو مینیٹیز)میں ریگولر 12045طلباء نے شرکت کی جن میں سے 7451پاس ہوئے ،21994آرٹس طالبات میں سے 16750نے کامیابی حاصل کی کامیابی کا تناسب 76.16فیصد رہا،پرائیویٹ گروپ میں سائنس کے 10469میں سے 5939طلباء پاس جبکہ 4723طالبات میں سے 3304طالبات پاس ہوئیں، پرائیویٹ آرٹس گروپ( ہیو مینیٹیز)میں کل 14511طلباء و طالبات میں سے 7781پاس ہوئے کامیابی کا مجموعی تناسب 53.62فیصد رہا ، مجموعی طور پر سائنس گروپ میں 102405طلباء و طالبات نے حصہ لیا جن میں سے 85667کامیاب ہوئے جبکہ کامیابی کا تناسب 83.66فیصد رہا،ہیو مینیٹیز گروپ میں کل 48550طلبا ء و طالبات نے شرکت کی جن میں سے 31982کامیاب ہوئے ۔

کامیابی کی شرح 65.87فیصد رہی، میٹرک کے سالانہ امتحان 2017ء میں تمام سائنس و آرٹس گروپ کے مجموعی طور پر کل 150955طلباء و طالبات نے حصہ لیا جن میں سے 117649کامیاب قرار پائے کامیابی کا تناسب 77.94فیصد رہا۔