شہبازشریف کی اسپتال میں وی وی آئی پی آمد، نجی ٹی وی کے اینکر برس پڑے

منگل 25 جولائی 2017 19:48

شہبازشریف کی اسپتال میں وی وی آئی پی آمد، نجی ٹی وی کے اینکر برس پڑے
لاہور: (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین-25جولائی-2017ء) وزیراعلیٰ پنجاب کی لاہور دھماکے کے بعد اسپتال میں وی آئی پی پروٹوکول میں آنے پر نجی ٹی وی کے اینکر سمیع ابراہیم سمیت عارف حمید بھٹی نے سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔ تفصیلات کے مطابق سمیع ابراہیم کا کہنا تھا کہ شہبازشریف نے لاہور دھماکے کے بعد نجی اسپتال تشریف لائے لیکن وزیراعلیٰ اپنے روایتی انداز یعنی وی آئی پی پروٹوکول میں آئے لیکن وزیراعلیٰ کے آنے کے بعد وہاں موجود لواحقین اور دوسرے مریض دونوں کو ہریشانی کا سامنا اٹھانا پڑا۔

(جاری ہے)

اینکر کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ وی آئی پی پروٹوکول میں تو آجاتے ہیں لیکن انکو اس بات کا احساس نہیں کہ انکے اس پروٹوکول کی وجہ سے باقی عوام کو کتنا ذلیل و خوار ہونا پڑتاہے تاہم عارف حمید بھٹی کا کہناتھا کہ یہ صرف فوٹوشوٹ کے لیے جاتے ہیں تاہیم اگر انکو عوام کا اتنا ہی خیال ہوتا تو یہ وہاں وی آئی پی پروٹوکول کیساتھ نہ جاتے تاکہ عوام کو تکلیف نہ ہوتی۔ اس موقع پر سمیع ابراہیم کا کہنا تھا کہ وزیراعلی پنجاب کو چائیے کہ یاں تو وہ پروٹوکول میں آتے ہی نہ اور اگر آنا بھی تھا تو اگلے دن آجاتے جیسے آج آرمی چیف نجی اسپتال میں آئے تھے۔ دونوں اینکرز کا مزید کیا کہنا تھا آپ بھی ملاحضہ کیجیئے۔