طاہرالقادری کا دس نکاتی ایجنڈا ہی غریب عوام کے مسائل کاواحد حل ہے،بریگیڈیر(ر) مشتاق احمد

پارلیمنٹ کے اندر اور باہرکی تمام سیاسی جماعتوں کی مشاورت سے کی جانے والی انتخابی اصلاحات کو تسلیم کیا جائے گا بغیر انتخابی اصلاحات الیکشن فقط ایک بار پھر ڈرامہ ہو گا،من پسند انتخابی اصلاحات نامنظور

منگل 25 جولائی 2017 20:43

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جولائی2017ء) پاکستان عوامی تحریک شمالی پنجاب کے صدر بریگیڈیر(ر) مشتاق احمد نے کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری کا دس نکاتی ایجنڈا ہی غریب عوام کے مسائل کاواحد حل ہے،جس کے لئے عوام کو پاکستان عوامی تحریک کا ساتھ دینا ہوگا،انہوںنے نام نہاد انتخابی اصلاحات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ 2013ء کے دھرنے میں ڈاکٹر طاہرالقادری کی دی گئی تجاویز اور پارلیمنٹ کے اندر اور باہرکی تمام سیاسی جماعتوں کی مشاورت سے کی جانے والی انتخابی اصلاحات کو تسلیم کیا جائے گا،بغیر انتخابی اصلاحات الیکشن فقط ایک بار پھر ڈرامہ ہو گا،من پسند انتخابی اصلاحات نامنظور،ان خیالات کااظہار انہوںنے گزشتہ روز نائب صدر شمالی پنجاب میر وعظ ترین،قاضی شفیق الرحمن،ابراررضاایڈووکیٹ،فاروق بٹ،میر اشتیاق ایڈووکیٹ،راجہ منیر اعجاز،احسن قریشی ایڈووکیٹ،احسان اللہ سیال،سفیان صابر،عرفان طاہرسے گفتگو کرتے ہوئے کیا،انہوںنے کہا کہ انتخابی اصلاحات کے نام پر آئین کے آرٹیکل 62 اور 63 کو بدلنے کا مطلب کرپٹ عناصر پر اسمبلیوں کے دروازے کھولنا ہے، بعض جماعتوں نے ان آرٹیکلز کو بدلنے کی تجاویز دی ہیں، انہوں نے کہا کہ قوم آرٹیکلز 62 اور 63 کے مطابق قومی قیادت کاانتخاب چاہتی ہے اور یہی اسلامی روح بھی ہے،انہوںنے کہا کہ مستقبل میں کرپٹ اشرافیہ کا راستہ روکنے کیلئے 62اور 63 پر سختی سے عمل ہونا چاہیے ۔