وزیراعظم نواز شریف نے سینئر سفارتکار عبدالباسط کی قبل ازوقت ریٹائرمنٹ لینے کی درخواست منظور کرلی

عبدالباسط نے جونیئر افسر تہمینہ جنجوعہ کی بحیثیت سیکرٹری خارجہ تعیناتی پر تحفظات کا اظہار کیا تھا ترکی میں موجودہ سفیر سہیل محمود کو بھارت میں پاکستانی ہائی کمشنر تعینات کئے جانے کا امکان

منگل 25 جولائی 2017 20:32

وزیراعظم نواز شریف نے سینئر  سفارتکار عبدالباسط کی قبل ازوقت ریٹائرمنٹ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جولائی2017ء) وزیراعظم نواز شریف نے ملک کے سینئر سفارتکار عبدالباسط کی قبل ازوقت ریٹائرمنٹ لینے کی درخواست منظور کرلی ہے، وہ یکم اگست کو ریٹائر ہوجائینگے،انکی جگہ پاکستان کے ترکی میں موجودہ سفیر سہیل محمود کو بھارت میں پاکستانی ہائی کمشنر تعینات کئے جانے کا امکان ہے ۔ ذرائع کے مطابق عبدالباسط ملک کے سینئر سفارتکار ہیں جو بھارت میں ہائی کمشنر کے عہدے پر فرائض سرانجام دے رہے ہیں تاہم انہوں نے اپنے سے جونیئر افسر تہمینہ جنجوعہ کی بحیثیت سیکرٹری خارجہ تعیناتی پر تحفظات کا اظہار کیا تھا اور اسی کو جواز بنا کر عبدالباسط نے قبل ازوقت ریٹائرمنٹ لینے کا فیصلہ کیا جس کے لئے وزیراعظم نواز شریف کو درخواست دی گئی جو وزیراعظم کی جانب سے منظور کرلی گئی جس کے تحت وہ یکم اگست سے ریٹائرڈ ہوجائیں گے خیال رہے کہ بھارت میں تعینات عبدالباسط کو آئندہ سال 2018ء کے چوتھے ماہ یعنی اپریل میں ریٹائر ہونا تھا،انکی جگہ اب پاکستان کے ترکی میں موجودہ سفیر سہیل محمود کو بھارت میں پاکستانی ہائی کمشنر تعینات کئے جانے کا امکان ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق موجودہ سیکرٹری خارجہ کو فارن سروسز گرو پ کے سب سے سنئیر افسر اور اس وقت ڈنمارک میں تعینات پاکستان کے سفیر مسرور جونیجو،برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمشنر سید ابن عباس اور غالب اقبال پر ترجیح دی گئی تھی ۔اس طرح تہمینہ جنجوعہ پاکستان کی تاریخ کی پہلی خاتون سیکرٹری بننے کا اعزاز حاصل کر چکی ہیں اور انہیں یہ عہدہ دلوانے میں وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے خارجہ ا مور طارق فاطمی کی جانب سے اہم کردار ادا کیا گیا تھا ۔

متعلقہ عنوان :