سپیکر قومی اسمبلی سردار ایازصادق واپس اسلام آباد روانہ

منگل 25 جولائی 2017 20:32

سپیکر قومی اسمبلی سردار ایازصادق واپس اسلام آباد روانہ
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جولائی2017ء) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایازصادق لاہور کا دورہ مکمل کرنے کے بعد واپس اسلام آباد روانہ ہوگئے ہیں بتایا ہے کہ سردار ایازصادق تین روز قبل لاہور آئے اور یہاں انہوں نے تین روزہ قیام کے دوران مختلف لیگی رہنمائوں سے ملاقات کی سردار ایاز صادق نے ان لیگی رہنمائوں سے پانامہ کیس سے پیدا ہونے والی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔