کھنڈہ موڑ صوابی کا نام ''تحفظ ختم نبوت موڑ کھنڈہ''رکھ دیا گیا

منگل 25 جولائی 2017 20:29

صوابی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 جولائی2017ء) کھنڈہ موڑ صوابی کا نام ''تحفظ ختم نبوت موڑ کھنڈہ''رکھ دیا گیااس سلسلے میں عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت یو سی کھنڈہ کے اجلاس میں قرار داد منظور ہوا تھا جس کو قانونی شکل دینے کے لئے ضلع کونسل صوابی کے اے ڈی او اور ڈی سی صوابی کے دفاتر سے قانونی اور حتمی منظوری لی گئی جس کا باقاعدہ افتتاح جامعہ مسجد کھنڈہ میں کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر تحفظ ختم نبوت ضلع صوابی کے ضلعی مبلغین مولانا اعجاز علی ، مولانا عابد وہاب و دیگر نے خطاب کر تے ہوئے عقیدہ ختم نبوت کی اہمیت اور تحفظ کو سراہا اور اہلیان کھندہ کے اس اقدام کو خراج تحسین اور سرکار دو عالم کی شفاعیت کبری کا ذریعہ گر دانااس موقع پر باقاعدہ تحفظ ختم نبوت موڑ کھنڈہ کا سائن بورڈ اور افتتاح کیا گیا۔ اور مولانا اعزاز الحق نے اختتامی دُعا کی۔