سوات موٹروے منصوبہ ریکارڈ کم وقت میں پایہ تکمیل کو پہنچے گا،اکبرایوب خان

ایبٹ آبادمری روڈپانچ کلومیٹرتوسیع منصوبہ کے لیے 98کروڑ30لاکھ مختص کیے گئے ہیں، تحریک انصاف مواصلاتی شعبہ کی ترقی کے لیے بھرپور کوششیں کر رہی ہے، روڈ توسیعی منصوبے کے معائنے کے موقع پر گفتگو

منگل 25 جولائی 2017 20:28

ہری پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 جولائی2017ء) سوات موٹروے منصوبہ صوبہ خیبر پختوانخواہ کی تاریخ کا سب سے بڑامنصوبہ ہے جسے ریکارڈکم مدت میں کوالٹی ورک کے ساتھ پایہ تکمیل تک پہنچایاجائے گاایبٹ آبادمری روڈپانچ کلومیٹرتوسیع منصوبہ کے لیے 98کروڑ30لاکھ مختص کیے گئے ہیں جس پر کام جاری ہے معیار پر کوئی سجھوتہ نہیں کیا جائے گا صوبائی مشیرمواصلات وتعمیرات اکبرایوب خان نے کہاہے کہ تحریک انصاف مواصلاتی شعبہ کی ترقی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی ا ن خیالات کااظہارانہوں نے صوبائی وزیرہائرایجوکیشن مشتاق احمدغنی کے ہمراہ ایبٹ آبادمری روڈتوسیع منصوبے کے معائنہ کے موقع پرکیااس موقع پرسیکرٹری سی اینڈڈبلیوآصف خان چیف انجینئراعجازانصاری سپرنٹنڈنٹ انجینئردرانی اورای کے ایچ اے سی اینڈڈبلیوکے انجینئرنگ سٹاف بھی موجودتھاایم ڈی پی کے ایچ اے عزیزخان نے صوبائی وزراء کوپانچ کلومیٹرمنصوبہ پرتفصیلی بریفنگ دی صوبائی مشیراکبرایوب خان نے مشتاق احمدغنی اوردیگرمتعلقہ انجینئرنگ سٹاف کے ہمراہ پانچ کلومیٹرمنصوبہ پرجاری تعمیراتی کام کامعائنہ کیاانہوں نے متعلقہ عملہ کوہدایت کی کہ وہ توسیع منصوبہ کے تعمیراتی کام میں تیزی لانے کے لیے فوری اقدامات کرے اورآٹھ شعبہ جاتی سربراہان سے رابطہ کوتیزکرتے ہوئے حائل جملہ رکاوٹوں کودورکریں کیونکہ ان شعبہ جات کومنصوبہ میں حائل لائنوں کی شفٹنگ کی ادائیگی کے لیے فنڈزمختص کیے ہوئے ہیں صوبائی مشیرمواصلات نے کہاکہ یہ منصوبہ دوسال کی مدت میں مکمل کیاجائے گااوراس کے لیے فنڈزکی ادائیگی کویقینی بنایاجائے گاشہریوں کو جہاں تک ممکن ہو سکے سہولیات فراہم کی جائیں صوبائی حکومت نے اداروں کی کارکردگی بہتر بنانے کے ساتھ شہریوں کا معیار زندگی بہتر کرنے کا بھی عزم کررکھا ہے