مقتول صحافی بخشیش الہی کو خاتون نے بلیک میلنگ سے تنگ آکر اپنے ساتھی حنیف اختر کے ساتھ مل کر قتل کروایا، ڈی پی او ہری پور

ملزم حنیف اختر کا علاقہ کوٹ نجیب اللہ کی حدود میں ایک اور نوجوان کے قتل میں بھی اہم کر دار ہے ملزمان کے حریفوں کی جانب سے بے بنیاد پروپیگنڈہ کیا جا رہا ہے ٹا رگٹ کلر سمیت دیگر ملزمان کو بھی جلد گرفتار کرکے عوام کو خوشخبری سنائیں گے، پریس کانفرنس

منگل 25 جولائی 2017 20:28

ہری پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 جولائی2017ء) مقتول صحافی بخشیش الہی کو خاتون نے بلیک میلنگ سے تنگ آکر اپنے ساتھی حنیف اختر کے ساتھ مل کر قتل کروایا قتل میں ملوث دو گرفتار ملزمان حناخان حنیف اخترکو ٹھوس ثبوتوں کی بناء پر گرفتار کیا گیا ہے ملزم حنیف اختر کا علاقہ کوٹ نجیب اللہ کی حدود میں ایک اور نوجوان کے قتل میں بھی اہم کر دار ہے ملزمان کے حریفوں کی جانب سے بے بنیاد پروپیگنڈہ کیا جا رہا ہے ٹا رگٹ کلر سمیت دیگر ملزمان کو بھی جلد گرفتار کرکے عوام کو خوشخبری سنائیں گیں گرفتار ملزمان کی درخواست ضمانت انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں دائر کی گئی ہے جس کی سماعت 31جولائی مقرر کی گئی ہے پندرہ صحافیوں دس فیس بک کے دوستوں کو زیر تفتیش لانے کے ساتھ سات مشتبہ بدنام زمانہ افراد کو شامل تفتیش اور مقتول کے موبائل ڈیٹا حاصل کر کے پندرہ افرادسے پوچھ گچھ کی گئی ہے اس کے علاوہ آٹھ اہم شخصیات سے بھی تفتیش کی گئی ہے ان خیالات کااظہار گزشتہ روز ڈی پی او دفتر میں منعقدہ ایک پر ہجوم پریس کانفرس کے دورا ن ڈی پی او سید شہزاد ندیم بخاری نے میڈیا کو بریفینگ دیتے ہوئے کیا مقتول بخشیش الہی قتل کیس کے حوالے سے اس پریس کانفرنس میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ضلع ہری پور کے علاوہ ایس پی انوسٹی گیشن اورسرکل ا یس ڈی پی اوز اور صحافی برادری نے بھی شرکت کی دوران پریس کانفرنس ڈی پی او ضلع ہری پور سید شہزاد ندیم بخاری نے بتایا کہ بخشیش قتل کے بعد اعلی قابلیت کے حامل پولیس افسران پر مشتمل ٹیم بنائی گئی جو دن رات اس کیس پرکام کررہی ہے دوران تفتیش مقتول بخشیش الہی کے فیس بک فرینڈز جو کہ تقریباً4867اور فالورز1517 تھے ۔

(جاری ہے)

ان میں سے 10لوگوں کو زیر تفتیش لایا گیا اور صحافی دوستوں کو جنکا مقتول کے ساتھ رابطہ رہا ہے ان میں سی15صحافیوں کو شامل تفتیش کیا گیا اس کے علاوہ کال ڈیٹا ریکارڈ کے ذریعے 15افراد کو انٹاروگیٹ کیا گیا 7بدنام زمانہ مشتبہ گان کو بھی زیر تفتیش لایا گیا اس کے علاوہ 8دیگر اہم شخصیات سے بھی انٹاروگیشن کی گئی پولیس نے انتہائی پروفیشنل طریقہ کارسے اور جدید ٹیکنالوجی سے تفتیش کا عمل بروئے کار لاتے ہوئے 2ملزمان حنا خان اور حنیف اختر کو گرفتار کیا اور باقی تمام افراد کو مکمل تسلی و تفتیش کے بعد چھوڑا گیا ٹارگٹ کلر سمیت دیگرملزمان کی گرفتار ی جلد متوقع ہے پولیس اس کے لئے ہنگامی بنیادوں پر کوشش کررہی ہے جلد ہی اس کو عوام کے سامنے لایا جائے گاکیونکہ پولیس کو کسی قسم کا کوئی سیاسی دبائو نہیں ہے پروپیگنڈے اور سیاسی دبائو کی باتیں چند مفاد پرست عناصر اپنا سیاسی اور ذاتی ایجنڈا پورا کرنے کیلئے کررہے ہے عوام سے درخواست ہے ایسے کسی پروپیگنڈے میں ذرہ بھر حقیقت نہیں اور ان افواہوں پرپروپیگنڈوں پر کان نہ دھریں پولیس اپنی تفیتش انتہائی پروفیشنل اور جدید طریقے سے کر رہی ہے اور جلد ہی عوام کو بخشیش کے قاتلوں کی گرفتاری کی خوشخبری دی جائے گی ہری پور ڈسٹرکٹ پولیس آفسر شہزاد ندیم بخاری کی جانب سے مقتول صحافی بخشیش قتل کیس کے حوالے سے اہم پریس کانفرنس کے دوران انھوںایک سوال کے جواب میں کہا کہ ہم نے پوری ایمانداری سے اس کیس پر کام کیا ہے پی ٹی آئی کے ضلع ناظم عادل اسلام سے بھی تفتیش کی گئی ہے خاتون حنا نے دوران تفتیش ناظم عادل اسلام سے دوستی اور قریبی تعلق کا بھی اظہار کیا تھا اس کیس میں کسی بے گناہ کو گرفتار نہیں کیا گیا مکمل چھان بین اور پوری تسلی کے بعد ٹھوس شواہد کی بنیاد پر ملزمان کو گرفتار کرکے عدالتوں میں پیش کر دیا ہے ادھر قتل کیس میں گرفتار ملزمان ریمانڈ ختم ہونے کے بعد جیل میں قید ہیں گرفتار ملزمان کی درخواست ضمانت انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں دائر کی گئی ہے جس کی سماعت 31جولائی مقرر کی گئی ہے جس پر درخواست ضمانت پر سماعت ہوگی یاد رہے کہ رمضان المبارک میں مقامی اخبار کے بیورو چیف بخشیش الہی کو موٹر سائیکل سواروںنے اس وقت گھر کے باہر فائرنگ کرکے قتل کر دیا تھا جب وہ اپنے گھر سے دفتر کے لیے جا رہے تھے

متعلقہ عنوان :