تبدیلی کا نعرہ لگانے والوں نے خیبرپختونخوا کے عوام کو دھوکہ دیا،2018کے انتخابات میں خیبرپختونخوا کے لوگ شیر پر مہر لگائیں گے

وزیراعظم کے مشیر انجینئر امیر مقام کا سوات میں جلسہ عام سے خطاب

منگل 25 جولائی 2017 20:28

تبدیلی کا نعرہ لگانے والوں نے خیبرپختونخوا کے عوام کو دھوکہ دیا،2018کے ..
سوات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 جولائی2017ء) وزیراعظم کے مشیر انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ تبدیلی کا نعرہ لگانے والوں نے خیبرپختونخوا کے عوام کو دھوکہ دیا،2018کے انتخابات میں خیبرپختونخوا کے لوگ شیر پر مہر لگائیں گے۔

(جاری ہے)

منگل کو سوات میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے امیر مقام نے کہا کہ عوام اب تبدیلی کے کھوکھلے نعرے لگانے والوں کا ساتھ نہیں دیں گے، تبدیلی کا نعرہ لگانے والوں نے خیبرپختونخوا کے عوام کو دھوکہ دیا۔ انہوں نے کہا کہ 2018کے انتخابات میں خیبرپختونخوا کے لوگ شیر پر مہر لگائیں گے۔