وزیر داخلہ کو کوئٹہ میں چینی باشندوں کے اغواء کے واقعے کی تحقیقات کیلئے قائم جے آئی ٹی کی رپورٹ پیش

اردو اکیڈمی کی آڑ میں غیر ملکی کمپنی سے منسلک تمام غیر ملکیوں کے ویزے منسوخ کرکے فوری ملک بدری ‘ ایس ای سی پی کی تمام غیر ملکی کمپنیوں اور فرموں کا آڈٹ کرانے کا فیصلہ اے آرکے انفو ٹیک کے معاملات سے غفلت برتنے والے ایس ای سی پی اہلکاروں کے خلاف ایف آئی اے کی جانب سے انکوائری کی جائیگی

منگل 25 جولائی 2017 20:27

وزیر داخلہ کو کوئٹہ میں چینی باشندوں کے اغواء کے واقعے کی تحقیقات کیلئے ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 جولائی2017ء) وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کو کوئٹہ سے چینی باشندوں کے اغواء کے واقعے کی تحقیقات کیلئے قائم جے آئی ٹی کی رپورٹ پیش کر دی گئی‘ اردو اکیڈمی کی آڑ میں غیر ملکی کمپنی سے منسلک تمام غیر ملکی افراد کے ویزے کینسل کرکے انہیں فوری طور پر ملک بدر کرنے ‘ ایس ای سی پی کی جانب سے تمام غیر ملکی کمپنیوں اور فرموں کا آڈٹ کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والی کمپنیوں یا غلط کاریوں میں ملوث غیر ملکی کمپنیوں کی رجسٹریشن منسوخ کی جا سکے‘ اے آرکے انفو ٹیک کے معاملات سے غفلت برتنے والے ایس ای سی پی اہلکاروں کے خلاف ایف آئی اے کی جانب سے انکوائری کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق منگل کو وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کو کوئٹہ سے چینی باشندوں کے اغواء کے واقعے کی تحقیقات کیلئے قائم جے آئی ٹی کی رپورٹ پیش کر دی گئی ہے جس کا جائزہ لینے کے بعد وزیرِ داخلہ کی جانب سے متعدد اقدامات کی منظوری دیدی۔

(جاری ہے)

جن میں اے آرکے انفو ٹیک سے منسلک تمام غیر ملکی افراد کے ویزے کینسل کرکے انہیں فوری طور پر ملک بدر کرنے کا فیصلہ۔

اس کے ساتھ ساتھ ایسی کمپنیوں کی رجسٹریشن کو بھی فوری طور پرمنسوخ کر نے کاحکم دیا گیا ہے۔ غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے باعث اے آرکے انفو ٹیک کی انتظامیہ کے خلاف درج شدہ کیسز کی موثر پیروی کا فیصلہ کی جائے گی۔ ایس ای سی پی کی جانب سے تمام غیر ملکی کمپنیوں اور فرموں کا آڈٹ کرانے کا فیصلہ تاکہ ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والی کمپنیوں یا غلط کاریوں میں ملوث غیر ملکی کمپنیوں کی رجسٹریشن منسوخ کی جا سکے۔

ایس ای سی پی کی جانب سے اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ غیر ملکی کمپنیوں کی رجسٹریشن سے قبل ان کے کوائف اور مالی معاملات کی مناسب چھان بین ہو۔ اے آرکے انفو ٹیک کے معاملات سے غفلت برتنے والے ایس ای سی پی اہلکاروں کے خلاف ایف آئی اے کی جانب سے انکوائری کا فیصلہ کیا گیا۔ وزارتِ خارجہ کی جانب سے ویزوں کے اجراء اور درخواست گزاروں کے کوائف کی چھان بین کے عمل کا جائزہ لیا جائے تاکہ جعلی کوائف اورغلط طریقوں سے پاکستانی ویزوں کے حصول کی روش کی روک تھام کو یقینی بنایا جا سکے۔

وزارتِ خارجہ کی جانب سے کوریا کے سفیر کو حقائق اور شواہد سے آگاہ کیا جائے گا۔وزیر داخلہ نے ہدایت کی ہے کہ اس بات کا بھی جائزہ لیا جائے کہ اے آر کے انفو ٹیک کمپنی اردو اکیڈمی کی آڑ میں کیسے ویزہ قوانین کی خلاف ورزی اور غیر قانونی اور ملکی مفادات کے مخالف سر گرمیاں سر انجام دے رہی تھی۔ …

متعلقہ عنوان :