برف خانے میں کیمیکل اور پاوڈر سے جعلی دودھ فریز کرنے والا گروہ پکڑا گیا

پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے ریکی کے بعد چھاپہ مار کر فیکٹری پکڑی، 11 ہزار لیٹر دودھ تلف،گندے اور زنگ آلود میں جعلی دودھ اور کھویا فریز کر کے دوکانوں پر پہنچایا جاتا تا کہ پکڑا نہ جا سکے، مالکان کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا۔ایڈیشنل ڈی جی رافعہ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 25 جولائی 2017 19:28

برف خانے میں کیمیکل اور پاوڈر سے جعلی دودھ فریز کرنے والا گروہ پکڑا ..
لاہور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔25جولائی 2017ء ) : پنجاب فوڈ اتھارٹی ویجیلنس سیل کے آگے ملاوٹ مافیا کی نئی چالاکی اور ہوشیاری کسی کام نہ آئی ۔برف خانے میں جعلی دودھ تیار کرنے کا دھندہ نے نقاب والے گروہ کو دھر لیا گیا۔کیمیکل اور پاوڈر سے بنا دودھ فریز کر کے دوکانوں تک پہنچانے والا گروہ سنسان علاقے میں برف خانے کے اندر مکروہ کام کر رہا تھا۔

ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی رافیعہ حیدرنے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ واں کھارا، چھانگا مانگا کے علاقے میں وسیم آئس فیکٹری میں ملاوٹ زدہ دودھ کو فریز کرنے کا کام جاری تھا۔پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے ریکی کے بعد چھاپہ مار کر فیکٹری پکڑلی اور11 ہزار لیٹر موقع پر تیار دودھ پکڑ کر تلف کر دیا۔ جعلی دودھ اور کھویا فریز کر کے دوکانوں پر پہنچایا جاتا تھا تا کہ پکڑا نہ جاسکے۔

(جاری ہے)

فریز کرنے والے آلات بھی انتہائی گندے اور زنگ آلود پائے گئے۔ فیکٹری سیل کر کیتمام ریکارڈ قبضے میں لے کر مالکان کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا گیا۔ٹیکسالی گیٹ پر واقع شاہد قادرمرزانہاری ہاوس؛فیروزپور روڈ پرالحفیظ ریسٹورنٹ اورظفا ہوٹل پر چھاپے کے دوران پکے ہو ئے اور کچے گوشت کو ایک ساتھ فریزرمیں محفوظ کرنے، احاطے میں فیول کی بدبو ہونے،ناقص جسمانی صفائی،واشنگ ایریا اور احاطے کا انتہائی گندا ہونے،ملازمین کا ورکنگ ایریا میں سگریٹ نوشی کرنے ،بغیر ڈھانپے اشیاء خورودنوش پر مکھیوں کی بھر مار،ملازمین کے میڈیکل سرٹیفیکٹ اور فوڈ لائسنس کے نہ ہونے پر37ہزار کے جرمانے عائد کیے گئے۔

بادامی باغ میں واقع اعجازخان دال چاول،رفیق مِلک شاپ،اچھامِلک شاپ،بِلو بیکری ،داتا علی ہجویری مِلک شاپ،غریب نواز ہوٹل؛شادباغ میں مَلک جمال شیر فروش؛ اسلم جنرل سٹور ،رمضان جنرل سٹور،چوہدری ٹریڈرز ،قلعہ محمدی میں راوی ڈھابہ،المدینہ ملک شاپ،مشتاق بیکری،؛پیراگون سٹی میں دانہ پانی مارٹ،سمیر جوس کارنر، ذاکر تکہ، الحفیظ ریسٹورنٹ اٹالین پیزا، ؛ماڈل ٹاؤن میں گوگا نقیبیہ مرغ چنے،لجپال نان ہاؤس؛ برکت مارکیٹ میں رضا ٹوبیکو شاپ اور فوجی بونگ پائے پر معائنہ کے دوران متعدد شاپس کو ملازمین کے میڈیکل سرٹیفیکٹ بنوانے، حشرات کے نظام کو بہتر بنانے،صفائی کا خاص خیال رکھنے اور فوری ای لائسنس بنوانے کے نوٹس جاری کیے گئے۔

متعلقہ عنوان :