ہری پور، منسٹری آف ڈیفنس اینڈ ٹیکنالوجی کا حفظان صحت کے منافی پراڈکٹس و منرل واٹر سمیت دیگر مشروبات بنانے والی فیکٹری کارخانوں کے خلاف کریک ڈائون کرنے کا فیصلہ

منگل 25 جولائی 2017 20:27

ہری پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جولائی2017ء) منسٹری آف ڈیفنس اینڈ ٹیکنالوجی پاکستان ٹینڈرز اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی انتظامیہ انڈسٹری اسٹیٹ میں حفظان صحت کے منافی پراڈکٹس و منرل واٹر سمیت دیگر مشروبات بنانے والی فیکٹری کارخانوں کے خلاف کریک ڈائون کرنے کا فیصلہ،جب کہ دو روز قبل PSQCAاتھارٹی نے اٹک پار کے متعدد افراد میں کاروائی کر کے غیر معیاری فوڈ و واٹر بنانے والی فیکٹریوں کے سیل کیا تھا تاہم حطار انڈسٹریل اسٹیٹ میں ناقص پراڈکٹ اورحفظان صحت کے منافی اشیاء تیار کرنے والوں کے خلاف PSQCAنے نوٹس بھی جاری کئے تھے واقع کے مطابق چیف جسٹس پاکستان سپریم کورٹ آف پاکستان کے احکامات پر ملک میں غیر معیاری پانی کی پیداوار اور فروخت کو روکنے کے لیے ٹھوس اقدامات کے حوالے سے PSQCA پشاور میں صوبہ کے 25اضلاع کریک ڈائون کا فیصلہ کیا ہے اس ضمن میں معلوم ہوا ہے کہ ہری پور میں بھی PSQCA کی کھلم کھلا خلاف ورزی کرنے والی فیکٹریوں کو چیک کرنے کے لیے حتمی تاریخ کسی بھی وقت دی جا سکتی ہے جو اس وقت حفظان صحت کے منافی کام کر رہی ہیں ان کے خلاف کریک ڈائون کا فیصلہ کیا ہے جس ک باقاعدہ آغاز مردان اور سوات کے اضلاع سے شروع کیا جا چکا ہے جسے PSQCA کے افسران دفتر انچارج رحیم گل اسسٹنٹ ڈائریکٹر سید آصف علی نے ڈائریکٹر محمد یاسین اختر کی سربراہی میں کچھ روز قبل سوات اور مردان کی مختلف مارکیٹوں کا سروے کیا جہاں PSQCA سے نامنظور فیکٹریوں سے پانی کے نمونے لیے اور اسے لیبارٹری بھجوایا گیا جہاں رپورٹ آنے پر معلوم ہوا ان فیکٹریوں میں تیار ہونے والا پانی PSQCA کے معیار کے مطابق نہیں جس پر اتھارٹی افسران نے میسرزماں واٹر مردان برانڈ ماں واٹر،میسرز میٹرکس واٹر فیکٹری قریش آباد بخشالی روڈ مردان برانڈ ایواپیور ڈرنکنگ واٹر ، میسرز ھائیڈرو مل پیورڈرنکنگ واٹر ،پانڑ مینگورا سوات برانڈ ھائیڈرومل پیور ڈرنکنگ واٹر،میسرز اکوا سوات پیور ڈرنکنگ واٹر نزد میلا گرائونڈ مینگورا سوات برانڈ اکوا سوات PDW، میسرز الحمراء فوڈ پرائیویٹ لمیٹڈ رحمان آباد بالمقابل ایڈمور پمپ کمبر جی ٹی روڈ مینگورا سوات برانڈ آئیس BDWاور سوات و الکانک PDW کو سیل کیا گیا تا ہم PSQCA انتظامیہ کی جانب سے مختلف اضلاع میں شہریوں اور تاجروں کو آگاہی کے حوالہ سے جہاں تاجرتجارتی مراکز میں پانی کی فروخت کرنے والوں کو PSQCAکے قوانین اور معزز سپریم کورٹ آف پاکستان کے احکامات سے آگاہی دی گئی ہے جس میں واضح کیا گیا ہے کہ PSQCAکی منظوری کے بغیر پانی فروخت کرنا جرم ہے جس کی سزا 50ہزار روپے جرمانہ اور 1سال سزا ہے یا دونوں بھی دی جا سکتی ہے تا ہم PSQCAاتنطامیہ نے یہ بھی باورکروایا کہ پانی خریدتے وقت PSQCAکو کوالٹی مارکہ ضرور چیک کریں

متعلقہ عنوان :