ہری پور تین دن سے پانی بندش علاقہ کربلا بن گیا

ْ پیا س کے ستائے شہری سٹرکوں پر نکل آئے شدید احتجاج شدید نعرے بازی پانی فراہمی کامطالبہ

منگل 25 جولائی 2017 20:27

ہری پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جولائی2017ء) تین دن سے پانی بندش علاقہ کربلا بن گیا پیا س کے ستائے شہری سٹرکوں پر نکل آئے شدید احتجاج شدید نعرے بازی پانی فراہمی کامطالبہ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز خان پور میں تین دنوں سے پانی کی فراہمی معطل ہونے کے خلاف شہری سٹرکوں پر نکل آئے بلدیاتی نمائندگان کی ایک کثیر تعداد بھی موجود تھی احتجاجی مظاہرین نے شدید نعرے بازی کی اس موقع پر مشتعل مظاہرین سے خطاب کے دوران بلدیاتی نمائندگان نے کہا کہ ٹیوب ویل کا پانی گزتہ تین دنوں سے بند ہے علاقہ کربلا بن گیا ہے شہری بوند بوند کو ترس گے گے ہیں مساجدوں کو نمازیوں کو مشکلات کا سامنا ہے گھروں میں خواتین اور بچے پیاس سے مر رہے ہے ہیں خواتین گھروں سے نکل کر پانی کی تلا ش میں ماری ماری پھر رہی ہیں مگر حکومت کے کانوں تک جوں تک نہیں رینگی ہے انھوںنے کہا کہ ہم نے صبر کا برداشت کا دامن نہیں چھوڑا ہے احتجاج کرنا بنیادی حق ہے اپنے حقوق اور ان کے دفاع کے لیے ہر قدا م اٹھانے کو تیا رہیں تین دنوںکی پانی بندش کے باعث عوام میں شدید اشتعال پایا جاتا ہے اگر ضلعی حکومت نے چوبیس گھنٹے کے اندر ٹیو ب ویل سے پانی فراہم کرنے کے مسائل کو حل نہ کیا تو شدید احتجاج کریں گیں سٹرک بند کردھرنا دیا جائے حالات کی تما تر زمہ داری ٹیوب ویل آپریٹر دیگر زمہ دار حکام پر عائد ہو گی مشتعل مظاہرین نے ایک گھنٹے بعد احتجاج ختم کر دیا قدقمستی سے کوئی سرکاری افسر مسائل حل کی یقین دہانی کے لیے نہ آیا ادھر زمہ دار حکام نے اپنے موقف میں کہا ہے کہ بجلی کے کم وولٹج کے باعث ٹیوب ویل کی پانی کوموٹریں چلنے کے قابل نہیں ہے جس وجہ سے تین دن سے پانی کی فراہمی معطل ہے مظاہرین نے اایم پی اے این اے سمیت زمہ داروں سے نوٹس لے کر پانی فراہمی کا مطالبہ کیا ہے

متعلقہ عنوان :