چشتیاں : چک 213فتح میں چارہ کی فصل سے 22سالہ نوجوان شخص کی نعش برآمد

منگل 25 جولائی 2017 20:23

چشتیاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جولائی2017ء)تھانہ بخشن خان کے علاقہ چک 213فتح میں چارہ کی فصل سے 22سالہ نوجوان شخص کی نعش برآمد ۔ جس کی شناخت نہ ہو سکی ہے پولیس نے نعش کو قبضہ میں لے کر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال چشتیاں پہنچا دیا ہے ۔

(جاری ہے)

خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ نامعلوم ملزمان نے مذکورہ نوجوان شخص کو قتل کر کے اس کی نعش فصل میں پھینک دی ہے ۔پولیس کے مطابق نوجوان کی موت کے اصل حقائق نعش کی شناخت اور پوسٹمارٹم رپورٹ کے بعد سامنے آئیں گے ۔تھانہ بخشن خان پولیس نے نوجوان شخص کی نعش شناخت کے لیے شہر کے مختلف مقامات پر رکھی ہے ۔ لیکن ابھی تک شناخت نہ ہو سکی۔