Live Updates

فیصل آباد: اراضی ریکارڈ سنٹر کا انچارج شہریوں کیلئے وبال جان بن گیا، شہزاد یونس شیخ

آنیوالے سائلین کیساتھ ہتک آمیز رویہ دوستوں کیساتھ دوران ڈیوٹی گپ شپ اور موبائل فون پر باتیں کرنا معمول بن گیا‘ شہری فرد کے حصول کیلئے ذلیل و خوار ہوکر رہ گئے،مرکزی رہنما تحریک انصاف کا ارباب اختیار سے اصلاح احوال کا مطالبہ

منگل 25 جولائی 2017 20:23

فیصل آباد: اراضی ریکارڈ سنٹر کا انچارج شہریوں کیلئے وبال جان بن گیا، ..
فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جولائی2017ء) مرکزی رہنما تحریک انصاف شہزاد یونس شیخ نے کہا ہے کہ اراضی ریکارڈ سنٹر کا انچارج شہریوں کیلئے وبال جان بن گیا آنیوالے سائلین کیساتھ ہتک آمیز رویہ دوستوں کیساتھ دوران ڈیوٹی گپ شپ اور موبائل فون پر باتیں کرنا معمول بن گیا‘ شہری فرد کے حصول کیلئے ذلیل و خوار ہوکر رہ گئے انچارج اراضی ریکارڈ سنٹر سے جب کوئی سائل درخواست کرتا ہے تو بجائے اس کی داد رسی ہے کہ اسے بے عزت کرنا اس کا معمول بن گیا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ انچارج کا رویہ انتہائی ہتک آمیز ہے انہیں یہاں تک احساس نہیں ہے کہ کوئی خواتین‘ بزرگ‘ شہری ان کی وجہ سے پریشانی میں مبتلا ہیں اگر کوئی سفارشی ان کے پاس آجائے تو دفتر میں تمام سائلین کا کام روک کر اسکا وی آئی پی پروٹوکول کیساتھ کام کروایا جاتا ہے انہوں نے کہا کہ اگر فوری طور پر انچارج اراضی ریکارڈ سنٹر کو تبدیل نہ کیا تو ضلع کچہری میں کسی بھی وقت کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش آسکتا ہے ڈپٹی کمشنر فیصل آباد انہیں تحصیل بدر کریں اور یہاں پر بااخلاق انچارج کو تعینات کریں تاکہ یہاں پر آنیوالے سائلین کو کسی قسم کا مسئلہ درپیش نہ ہوں
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات