تحریک آزاد ی کشمیر حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، راجہ محمد فاروق حیدر خان

مہاجرین کشمیر1989ہمارے جسم کا حصہ ہیں ان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے۔ مہاجرین کے لئے ملازمتوں کے لئے مختص کوٹے پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے گا، وزیراعظم آزاد کشمیر

منگل 25 جولائی 2017 20:21

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جولائی2017ء) وزیراعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ تحریک آزاد ی کشمیر حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے مہاجرین کشمیر1989ہمارے جسم کا حصہ ہیں ان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے۔ مہاجرین کے لئے ملازمتوں کے لئے مختص کوٹے پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے گا۔ مہاجرین کے گزارہ الائونس میں ریاستی وسائل سے 500روپے فی کس اضافہ کیا گیا ہے جس پر عمل درآمد جلد ہو گامقبوضہ کشمیر میں بھارت انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا مرتکب ہو رہا ہے ۔

کشمیر یوں نے پرامن مزاحمتی تحریک کے دوران بھارت کو نفسیاتی طور پر شکست سے دوچار کیا ہے جس سے ہندوستان بوکھلاہٹ کا شکار ہے اور کشمیر سے عالمی برادری کی توجہ ہٹانے کے لئے لائن آف کنٹرول پر سول آبادی کو نشانہ بنا رہا ہے۔

(جاری ہے)

کشمیری عوام بھارت کے تمام تر ہتھکنڈوں کو ناکام بنا دیں گے۔ وزیر اعظم آزاد کشمیر یہاں مہاجرین کے وفد سے گفتگو کر رہے تھے ۔

مہاجر وفد کی قیادت پاسبان حریت کے چیئرمین عزیر احمد غزالی، انٹرنیشنل فورم فار جسٹس کے وائس چیئر مین مشتاق الاسلام اور حافظ بلال احمد فاروقی کر رہے تھے ۔وزیر اعظم آزاد کشمیر کا کہنا تھا کہ مہاجرین کشمیر ہمارے جسم کا حصہ ہیں حکومت آزاد کشمیر ان کے مسائل کے حل کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے گی۔ مہاجرین کی آباد کاری کے لئے 400کنال زمین حاصل کر لی گئی ہے جہاں تما م بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنا کر مہاجر خاندانوں کو آباد کیا جائے گا۔

مہاجرین کے 6فیصد کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔ سرکاری ملازمتوں میں مہاجرین کے کوٹے پر عمل درآمد کے لئے تمام محکمون کو ہدایت جاری کر دی گئی ہیں۔ اب کوئی آسامی اخبار میں مشتہر کئے بغیرپر نہیں ہو گی۔ کوٹے پر عمل درآمد ہر حال میں یقینی بنایا جائے گا۔اس موقع پر مہاجرین کے وفدنے وزیر اعظم آزاد کشمیر کی طرف سے مہاجرین کے مسائل کے حل کے لئے ٹھوس اور جاندار اقدامات پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ راٹھور*

متعلقہ عنوان :