Live Updates

خیبر پختونخواہ میں تحریک انصاف کی متعدد وکٹیں گرنے کو تیار

muhammad ali محمد علی منگل 25 جولائی 2017 19:19

خیبر پختونخواہ میں تحریک انصاف کی متعدد وکٹیں گرنے کو تیار
پشاور (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔25 جولائی 2017ء) خیبر پختونخواہ میں تحریک انصاف کی متعدد وکٹیں گرنے کو تیار ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب اور سندھ کی سیاست میں ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی وکٹیں گرانے والی تحریک انصاف اپنے ہی ہوم گراونڈ خیبرپختونخواہ میں مشکلات کا شکار ہو گئی ہے۔

(جاری ہے)

خیبرپختونخواہ میں تحریک انصاف کی متعدد وکٹیں گرنے کو تیار ہیں۔ تحریک انصاف کے کئی اراکین اسمبلی اور اہم رہنماوں نے دوسری جماعتوں سے رابطے شروع کر دیے ہیں۔ ان رہنماوں میں زیادہ تر کا تعلق ماضی کے فاروورڈ بلاک سے ہے۔ ان رہنماوں کا موقف ہے کہ ان کی شکایات پر وزیراعلی کی جانب سے کان نہیں دھرے جاتے۔ جبکہ انہیں ترقیاتی فنڈز حاصل کرنے میں بھی مشکلات کا سامنا رہتا ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :