اوکاڑہ، تین موٹر سائیکل سوار نوجوانوں کو مزدا کی ٹکر، زخمی ہوگئے، ہسپتال منتقل

منگل 25 جولائی 2017 20:18

اوکاڑہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جولائی2017ء) تین موٹر سائیکل سوار نوجوانوں کو مزدا نے اپنی لپیٹ میں لیتے ہوئے زخمی کردیا، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سپیشل برانچ اوکاڑہ کے آفیسر محمد طارق کا بیٹا محبوب اپنے دوستوں مختار اور عبداللہ کے ہمراہ کھیل کیلئے موٹر سائیکل پر سوار ہو کر گرائونڈ میں جا رہے تھے کہ 52 ٹو ایل اوکاڑہ کے قریب مخالف سمت سے آنیوالے مزدا نے موٹر سائیکل سواروں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا حادثہ کے نتیجہ میں تینوں نوجوان زخمی ہو گئے ۔ زخمیوں کو ریسکیو 1122کے ذریعے ڈسٹرکٹ ہسپتال اوکاڑہ منتقل کردیا گیا۔

متعلقہ عنوان :