ساہیوال ،گھریلو تنازعہ پر غلہ منڈی کے نوجوان نے نہر میں کو د کر خود کشی کر لی

منگل 25 جولائی 2017 20:18

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جولائی2017ء) پاکپتن چو ک کے قریب نہر 9ایل میں کود کر ایک20سالہ نوجوان سیف نے خود کشی کر لی اور جاں بحق۔

(جاری ہے)

واقعات کے مطابق غلہ منڈی کے یوسف کا بیٹا سیف کا گھریلو جھگڑا والدین سے ہوا جس پر دلبرداشتہ ہو کر نہر میں کود گیا اور نہر میں غوطے کھاتے ہوئے ڈوب گیا۔ جسے ریسکیو 1122کے غوطہ خوروں نے نہر سے نکالا اور بیہوشی کی حالت میں سول ہسپتال لایا گیا مگروہ دم توڑ گیا۔ پولیس غلہ منڈی نے لاش تحویل میں لیکر تفتیش شروع کر دی ہے ۔

متعلقہ عنوان :