اوکاڑہ ،فائرنگ سے قتل کیے جانیوالے شخص کا پوسٹمارٹم مکمل، مقامی قبرستان مین سپرد خاک

منگل 25 جولائی 2017 20:18

اوکاڑہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جولائی2017ء) اوکاڑہ کے گائوں 4 جی ڈی میں فائرنگ سے قتل کیے جانیوالے محمد اویس کا پوسٹمارٹم ہسپتال میں مکمل، مقامی قبرستان مین سپرد خاک کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نواحی گائوں 3 جی ڈی کے رہائشی محمد سلیم ولد رفیق نے تھانہ میں درخواست دی کہ 19 دسمبر2012 ء کو 5 جی ڈی کے رہائشی اشرف نے اپنے بیٹے فریاد کے قتل کا جھوٹا مقدمہ تھانہ چوچک میں اویس اور دیگر 5 افراد کیخلاف درج کروایا تھا جو کہ جھوٹا ہونے پر خارج ہو گیا، گذشتہ روز انکوائری کے سلسلہ میں محمد اویس، محمد شاہد، محمدعلی اوکاڑہ پولیس کے دفتر آئے ، واپسی پر 4 جی ڈی کے قریب ملزمان سجاد، شرافت، ریاض وغیرہ نے روک لیااور اویس کو فائرنگ کر کے قتل کردیاپولیس نے مقدمہ درج کر لیا جبکہ پوسٹمارٹم کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کردی گئی اور مقتول کو مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

پولیس نے فرار ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارنے شروع کردئیے ہیں آخری اطلاعات تک کسی ملزم کی گرفتاری عمل میں نہیں آ سکی تھی۔

متعلقہ عنوان :