وفا قی دارالحکو مت میں سیکور ٹی کے سخت اقداما ت کیے جا ئیں، کیمو نٹی پولیسنگ کو فروغ ، لو گو ں سے رابطہ رکھا جا ئے ، ساجد کیانی

پولیس دفا تر، اہم مقاما ت ،پولیس سیکور ٹی پر مامورعملہ کی حفا ظت یقینی بنا نے کیلئے تما م تر ضروری اقداما ت اٹھا ئے جا ئیں ، بس اڈوں ، مدارس ، مساجد ، سرائے گیسٹ ہا وسزکی چیکنگ و پڑ تا ل کو یقینی بنا یا جا ئے ، بھکا ریو ں کے خلاف سخت ایکشن لیا جا ئے، ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد کی ہدایت

منگل 25 جولائی 2017 20:16

وفا قی دارالحکو مت میں سیکور ٹی کے سخت اقداما ت کیے جا ئیں، کیمو نٹی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جولائی2017ء) ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ باد ساجد کیا نی نے کہا کہ وفا قی دارالحکو مت میں سخت سیکور ٹی اقداما ت کیے جا ئیں پولیس دفا تر، اہم مقاما ت اور پولیس سیکور ٹی پر مامورعملہ کی حفا ظت کو یقینی بنا نے کے لیے تما م تر ضروری اقداما ت اٹھا ئے جا ئیں ، کیمو نٹی پولیسنگ کو فروغ دیا جا ئے لو گو ں سے رابطہ رکھا جا ئے اور ان سے انفارمیشن حا صل کی جا ئیں ،جر ائم کے خا تمہ کے سر چ آ پر یشنز کو تر جیح دی جا ئے ، بس اڈوں ، مدارس ، مساجد ، سرائے گیسٹ ہا وسزکی چیکنگ و پڑ تا ل کو یقینی بنا یا جا ئے ، بھکا ریو ں کے خلاف سخت ایکشن لیا جا ئے ، جر ائم کی روک تھا م اور شہر یو ں کے جا ن و ما ل کے تحفظ کو یقینی بنا یا جا ئے اس میں کسی قسم کی غفلت یا لا پر واہی ہر گز بر داشت نہیں کی جا ئیگی ۔

(جاری ہے)

تفصیلا ت کے مطا بق ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد ساجد کیا نی کی سر بر اہی میں گزشتہ روز سیف سٹی سینٹر پر وفا قی دارالحکو مت میں سیکو ر ٹی کو موثر بنا نے ، شہر یوں کے جا ن و ما ل کو تحفظ فراہم کر نے اور جر ائم کے خا تمہ کے لیے مو ثر حکمت عملی مرتب کر نے کے حو الے سے ایک اہم اجلا س ہو ا ، اجلاس میں ایس پی صدرمحمد حسن اقبال ، ایس پی سٹی زبیر احمد شیح ، ایڈ یشنل ایس پی اسلام آ باد حسام بن اقبال ، ایس پی رورل ڈاکٹر سید مصطفی تنو یر ، ایس پی انڈ سٹر یل ایر یا لیا قت حیا ت نیا زی ، ایس پی انو سٹی گیشن کیپٹن (ر) ذیشان حیدرسب ڈویثرنل پولیس افسران، اے ایس پیز /ڈی ایس پی سی آئی اے اورتمام تھانوں کے ایس ایچ اوز ، ہو می سائیڈ کے افسران نے شرکت کی ، ایس ایس پی اسلام آ باد نے کہا کہ وفا قی دارالحکو مت میں سیکو ر ٹی کے سخت اقداما ت کئے جا ئیں ، جہا ں پر پولیس کے دفاتر ، پولیس کی ڈیو ٹیا ں ، اہم مقاما ت ، اہم تنصیبا ت کی سخت نگر انی کی جا ئے ، ایسی جگہو ں پر کسی قسم کا مشکو ک شخص ، مشکو ک گا ڑ ی نظر نہ آ ئے ، انہوں نے کہا کہ تما م افسران جر ائم کے انسداد کے لیے سر چ آ پر یشنز کو جا ری رکھیں ، ان سر چ آ پر یشنز کی وجہ سے جرائم میں خا طر خواہ کمی واقع ہو ئی ہے ، انہو ں نے کہا کہ کیمو نٹی پولیسنگ کو فروغ دیں ، اپنے اپنے علا قوں میں مساجد ، اما م با ر گاہو ں ، مدارس ، لا ر ی اڈئو ں ، ہو ٹلز ، مو ٹلز ، گیسٹ ہا وسز کی سخت چیکنگ کر یں ، تعلیمی اداروں اور اہم مقاما ت کی سیکور ٹی میں اضا فہ کر یں ، پٹر ولنگ کو با مقصد کر یں ، انہو ں نے کہا کہ سیکو ر ٹی گا ر ڈ اور چوکیدار جو مختلف علا قوں ، ما ر کیٹیو ں میں ڈیو ٹیا ں سرانجا م دے رہے ہیں ان کو بھی فورس کا حصہ سمجھا جا ئے اوران کے سا تھ بھی مکمل کو ارڈینشن رکھا جا ئے تا کہ کسی بھی وقت وہ آ پ کو معلو ما ت فراہم کر سکیں ، بعد ازاں انہوں نے کر ائم کی صورت حا ل کا جا ئز ہ لیا ، اور تمام افسران کو ہدایت کی کہ جر ائم کے خاتمہ کے لیے تما م تر ضروری اقداما ت بر ئوے کا ر لا ئے جا ئیں ، انہو ں نے کہا کہ بھکا ریو ں کے خلاف کر یک ڈائو ن کیا جا ئے ، بغیر کا غذات اور شہر بھر میں آ ورہ گر دی کر نے والے افراد کے خلاف کارروائی کو مزید تیز کیا جا ئے ، انہو ں نے کہا کہ تما م افسران نیک نیتی سے فرائض سر انجام دیں تو آ پ کا ضرور کا میا بی ملے گی ، انہو ں نے تمام افسران کو ہدایا ت کی کہ اپنے ما تحت عملہ کا خیال رکھا جا ئے ان کے جا ئز مطا لبا ت کے حل کو یقینی بنا یا جا ئے ۔

متعلقہ عنوان :