موجودہ حکمرانوں نے ملک کو تباہی کے دہانے پر لا کھڑا کیا ہے، عدالت کا حکم ماننا سب پر قومی فرض ہے نواز شریف بزدل انسان ہے، یہ اپنے آقاؤں کو خوش کرنے کے لیے ہر حد پا ر کر سکتا ہے، غریب عوام کا پیسہ اسکو انشااللہ ہضم نہیں ہو نے وا لا یہ پیسہ خون پسینے کا ہے

آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ سید پرویز مشرف کا پارٹی اجلاس سے ٹیلیفونک خطاب

منگل 25 جولائی 2017 19:47

موجودہ حکمرانوں نے ملک کو تباہی کے دہانے پر لا کھڑا کیا ہے، عدالت کا ..
ْاوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 جولائی2017ء) آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ پرویز مشرف نے کہا کہ کسان ملک کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے، موجودہ حکمرانوں نے ملک کو تباہی کے دہانے پر لا کھڑا کیا ہے معزز اعلیٰ عدالت کا حکم ماننا سب پر قومی فرض ہے نواز شریف اتناہی بزدل انسان ہے یہ اپنے آقاؤں کو خوش کرنے کے لیے ہر حد پا ر کر سکتا ہے غریب عوام کا پیسہ اسکو انشااللہ ہضم نہیں ہو نے وا لا یہ پیسہ خون پسینے کا ہے اس نے تو عوام کے پیسہ کو باپ کا مال سمجھ رکھا ہے اب جب کہ ہر چیز صاف ہو گئی ہے تو اِس کے حواری رونے اور اپنے جذبات کو قابو میں رکھنے میں ناکام ہو چُکے ہیںاب نواز شریف کی نا ہلی اسکا مقد ر بن چکی ہے نواز شریف کو اسکے اپنوں نے پھسوایا ہے ۔

وہ منگل کو آل پا کستان مسلم لیگ کے اِجلاس سے ٹیلیفونک خطاب کر رہے تھے ۔

(جاری ہے)

اِجلاس میں ضلعی صدر رائے فیصل میاںخاں،سید سجاد کاظمی اورسٹی رہنماء محمد امجد پاشا بھی مو جود تھے اُنہوں نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کا شیرازہ بکھرنے والا ہے حکومتی وزراء بوکھلا ہٹ کا شکار ہوچکے ہیں اور تنقید اور الزام تراشی کے ذریعے عوام میں اپنا اعتما د بحال کرنے کی ناکام کوشش کررہے ہیں لیکن باشعور عوام نے مسلم لیگ ن کے طرز حکمرانی کو مسترد کردیا ہے انہوںنے لا ہور بم دھما کے کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ انسانیت کے دشمنوں نے ایک بار پھر پاکستان کے دل کو نشانہ بنا یا ہے انسانیت کے دشمنوں کا کوئی مذہب نہیں یہ لو گ درندے ہیں ان کو چوراہوں پر الٹا لٹکا دیا جائے وزیر اعظم اور ان کے خاندان کا محاسبہ وقت کا تقاضا ہے جبکہ کرپشن کے خلاف عوامی شعور اجاگر کرنے کی تحریک فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو چکی ہے ملکی دولت لوٹنے والے جلد انجام کو پہنچ جائیں گے ہم لٹیروں کا احتساب کئے بغیر ہم آگے نہیں بڑھ سکتے۔