گورنرخیبرپختونخوا کی لیگی رہنما ملک اسد خان کی رہائشگاہ آمد، ماموں کی وفات پر اظہار تعزیت

منگل 25 جولائی 2017 19:47

گورنرخیبرپختونخوا کی لیگی رہنما ملک اسد خان کی رہائشگاہ آمد، ماموں ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جولائی2017ء)گورنرخیبرپختونخوا انجینئراقبال ظفرجھگڑا منگل کے روز سابق ضلع ناظم کوہاٹ اور مسلم لیگ ن کے مرکزی راہنما ملک اسد خان کے رہائشگاہ کوہاٹ گئے اور اُن سے اُن کے ماموں کرنل(ر) صاحبزادہ صادق نور کی وفات پر تعزیت کی ۔

(جاری ہے)

مرحوم خیبرپختونخوا کے سابق چیف سیکرٹری صاحبزادہ ریاض نور کے بھی چچاتھے۔ گورنرکچھ دیرغمزدہ خاندان کے ساتھ رہے اور مرحوم کی مغفرت اور پسماندگان کو یہ ناقابل تلافی نقصان صبروحوصلے سے برداشت کرنے کی توفیق کیلئے دعاکی۔