وزیراعلیٰ پنجاب کی میٹرک کے امتحانات میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنیوالے طلبا و طالبات کو مبارکباد

میرا ایمان ہے کہ حصول علم سمیت کسی بھی شعبہ میں کی جانیوالی محنت رائیگاں نہیں جاتی‘ شہبازشریف وزیراعلیٰ نے نمایاں پوزیشن حاصل کرنیوالے طلبا و طالبات کے والدین اور اساتذہ کو بھی مبارکباد دی

منگل 25 جولائی 2017 19:44

وزیراعلیٰ پنجاب کی میٹرک کے امتحانات میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنیوالے ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جولائی2017ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے صوبہ بھر کے تعلیمی بورڈز کے میٹرک کے امتحانات میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبا و طالبات کو مبارکباد دی ہے۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ قوم کے بچوں اور بچیوں نے اپنی محنت کے ذریعے پوزیشنیں حاصل کرکے اپنے والدین اور اساتذہ کا سر فخر سے بلند کیا ہے اور بعض طلبا و طالبات نے کم وسائل کے باوجود اپنے عزم، حوصلے اور محنت کے ساتھ یہ مقام حاصل کیا ہے جو کہ لائق تحسین ہے۔

وزیراعلیٰ نے نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبا و طالبات کے والدین اور اساتذہ کو بھی مبارکباد دی ہے۔ انہو ںنے کہا کہ میرا ایمان ہے کہ حصول علم سمیت کسی بھی شعبہ میں کی جانے والی محنت رائیگاں نہیں جاتی۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے کہا کہ ذہین اور محنتی طالبعلم ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں اورپاکستان کا مستقبل انہی ہیروں سے جڑا ہوا ہے۔ پنجاب حکومت ایسے ہیروں کو تراشنے کیلئے وسائل ان پر نچھاور کرتی رہے گی۔

ہمارے با صلاحیت ، قابل اور ذہین طلبا و طالبات تاریخ کا دھارا بدلنے کی پوری اہلیت رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ترقی کا واحد زینہ تعلیم ہے اورفروغ تعلیم کے لئے وسائل کی فراہمی سود مند سرمایہ کاری ہے اور پنجاب حکومت تعلیمی شعبہ کی بہتری اور طلبا و طالبات کی حوصلہ افزائی کے جامع پروگرام پر عمل پیرا ہے۔

متعلقہ عنوان :