وزیر مملکت و چیئرپرسن بی آئی ایس پی ،ایم این اے ماروی میمن نے مہمند ایجنسی کا دورہ
اپریل 2017میں مہمند ایجنسی میں شروع کئے جانے والے سروے میں 109فیصد متوقع گھرانوں کا سروے کیا جا چکا ہے،ماروی میمن اب تک مہمند ایجنسی میں متوقع48,825 گھرانوں کے علاوہ53,520 گھرانوں کا سروے کیا گیا ہے، گفتگو
منگل 25 جولائی 2017 19:42
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کے "حقدار کو اُسکا حق"کے عزم کو پورا کرتے ہوئے اس وقت تک سروے کو جاری رکھا جائے گا جب تک تمام گھرانوں کا سروے نہیںکر لیا جاتااور مستحق کو اسکا حق نہیں مل جاتا۔
چیئرپرسن بی آئی ایس پی کو بتایا گیا کہ اپریل 2017میں مہمند ایجنسی میں شروع کئے جانے والے سروے میں 109%متوقع گھرانوں کا سروے کیا جا چکا ہے۔ اب تک مہمند ایجنسی میں متوقع48,825 گھرانوں کے علاوہ53,520 گھرانوں کا سروے کیا جاچکا ہے۔ ابتدائی مرحلہ اپنے آخری مراحل میں ہے کیونکہ ملک بھر میں متوقع 2988109 گھرانوں میں سے 2380247 گھرانوں کا سروے کیا جا چکا ہے۔ چیئرپرسن بی آئی ایس پی نے سروے ٹیموں کو سیکورٹی مہیا کرنے پر پاکستان آرمی کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کی زیرقیادت اور عوام اور سکیورٹی فورسز کی جانب سے دی جانے والی قربانیوں کے نتیجے میں ملک کی امن و امان کی صورت حال میں بہتری آئی ہے ۔پاکستان کے ہر کونے میں پہنچنے کیلئے پاکستان آرمی کی جانب سے تعاون بہت اہمت کا حامل ہوگا۔مہمند ایجنسی کی خواتین نے چیئرپرسن بی آئی ایس پی کا پُرجوش استقبال کیا۔ خواتین سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرپرسن بی آئی ایس پی نے کہا کہ NSERایک قومی اثاثہ ہے جسے متعدد وفاقی اور صوبائی فلاح و بہبود اقدامات کیلئے استعمال کیا جارہا ہے۔ بی آئی ایس پی میں اندراج سے مستحق خواتین نہ صرف مالی معاونت حاصل کریں گی بلکہ دیگر فلاحی اقدامات سے مستفید ہونے کے قابل بھی ہونگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ NSERانتہائی غریب افراد تک رسائی حاصل کرنے کا ذریعہ ہے اور ترقیاتی منصوبہ بندی کیلئے ضروری ہے، بی آئی ایس پی غلطی سے پاک اندارج کو یقینی بنائے گا۔ ٹیکنالوجی پر مبنی آٹومیٹڈ سسٹم بی آئی ایس پی کو سروے کے دوران 100%درست ڈیٹا اکھٹا کرنے اور اسی وقت غلطیوں کو دور کرنے کے اہل بناتا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.