شہبازشریف ہسپتال میں زیر علاج زخمی افراد کا جذبہ دیکھ کر بہت متاثر ہوئے

منگل 25 جولائی 2017 19:42

شہبازشریف ہسپتال میں زیر علاج زخمی افراد کا جذبہ دیکھ کر بہت متاثر ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جولائی2017ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی جانب سے عیادت کے موقع پر اتفاق ہسپتال میں زیرعلاج زخمی افراد نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہمارا عظیم وطن ہے اور اس پاک دھرتی میں امن کیلئے ہماری جانیں حاضر ہیں۔ گزشتہ روز پیش آنے والے اندوہناک واقعہ نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہمارے جذبے کو مزید پختہ کیا ہے اور ہمارا عزم اور حوصلہ بلند ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ شہبازشریف نے زخمی افراد کے عزم، جذبے اور حوصلے کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس اندوہناک واقعہ کے باوجود آپ کے حوصلوں میں کوئی کمی نہیں آئی بلکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں آپ کا جذبہ اور حوصلہ پہلے سے کہیں زیادہ بلند ہے ۔ وزیراعلیٰ نے زخمیوں کے جذبے اور حوصلے کی تعریف کرتے ہوئے انہیں دلاسہ دیا اور کہا کہ جس قوم کے ایسے بہادر سپوت ہوں، اسے کوئی شکست نہیں دے سکتا۔ وزیراعلیٰ نے دورے کے موقع پر ہسپتال میں زیرعلاج افراد کو بہترین علاج معالجے کے حوالے سے ضروری ہدایات جاری کیں۔

متعلقہ عنوان :