لاہور، خود کش بم دھماکے میں ملوث خود کش بمبار کے سر کے بال ،کھوپڑی سمیت کٹی ٹانگ اور جسم کے بعض اعضاء مل گئے

منگل 25 جولائی 2017 19:42

لاہور، خود کش بم دھماکے میں ملوث خود کش بمبار کے سر کے بال ،کھوپڑی سمیت ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جولائی2017ء) فیروزپور روڈ پر ہونے والے خود کش بم دھماکے میں ملوث خود کش بمبار کے سر کے بال ،کھوپڑی سمیت کٹی ٹانگ اور جسم کے بعض اعضاء مل گئے ہیں بتایاگیا ہے کہ خود کش بمبار کے بال اور کھوپڑی جائے وقوعہ پر واقعہ قریبی درخت سے لٹکتی ہوئی ملی ہے جبکہ خود کش بمبار کی ٹانگ اور جسم کے دوسرے حصے جائے وقوعہ سے مل گئے ہیں جن کی شناخت کیلئے خود کش بمبار کے جسم کے حصے فرانزک لیبارٹری میں بھیج دئیے گئے ہیں جبکہ بمبارکے جسم کے ان حصوں کا فرانزک ٹیسٹ مکمل ہونے کے بعد تحقیقاتی ادارے کسی نتیجہ پر پہنچ سکیں گے کہ خود کش بمبار کا تعلق کس علاقے سے تھا۔

متعلقہ عنوان :