سانحہ فیروز پور روڈ کے شہداء کی تعداد کے حوالے سے ان کے پاس جو ڈیٹا موجود ہے،صوبائی وزیر صحت

منگل 25 جولائی 2017 19:42

سانحہ فیروز پور روڈ کے شہداء کی تعداد کے حوالے سے ان کے پاس جو ڈیٹا موجود ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جولائی2017ء)صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے کہا ہے کہ سانحہ فیروز پور روڈ کے شہداء کی تعداد کے حوالے سے ان کے پاس جو ڈیٹا موجود ہے اس کے مطابق شہداء کی تعداد 25 ہے جن میں سے 2 شہداء کی شناخت نہیں ہو سکی اور نہ ہی تاحال ان کاپوسٹ مارٹم کیا جاسکا ہے جنا ح ہسپتال میں میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ دونوں نامعلوم شہداء کی شناخت کیلئے کوششیں جاری ہیں جیسے ہی ان کی شناخت سامنے آئیگی تو مذکورہ دونوں شہداء کی لاشوں کا پوسٹ مارٹم کر دیا جائیگا انہوں نے کہا کہ اس وقت شہر کے مختلف ہسپتالوں میں 52 زخمی زیر علاج ہیں جن کا علاج میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائیگی۔