ارفع کریم ٹاور کے قریب ہونے والے بم دھماکے میں سی فور پلاسٹک دھماکہ خیز مواد استعمال کیا گیا، فرانزک رپورٹ

کش دھماکہ لاہور میں ہونے والے تینوں بم دھماکوں سے مماثلت رکھتا ہے جس میں جدید ٹیکنالوجی استعمال کرتے ہوئے خود کش جیکٹ تیار کی گئی تھی، حکام

منگل 25 جولائی 2017 19:42

ارفع کریم ٹاور کے قریب ہونے والے بم دھماکے میں سی فور پلاسٹک دھماکہ ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جولائی2017ء) گزشتہ روز فیروز پور روڈ پر واقع ارفع کریم ٹاور کے قریب ہونے والے بم دھماکے میں سی فور پلاسٹک دھماکہ خیز مواد استعمال کیا گیا جس کی نشاندہی فرانزک لیبارٹری نے حاصل کئے گئے نمونہ جات کی فرانزک رپورٹ میں کی ہے بتایا گیا ہے کہ فیروز پور روڈ پر ہونے والا خود کش دھماکہ لاہور میں ہونے والے تینوں بم دھماکوں سے مماثلت رکھتا ہے جس میں جدید ٹیکنالوجی استعمال کرتے ہوئے خود کش جیکٹ تیار کی گئی تھی فرانزک لیبارٹری نے خود کش بم دھماکے میں زخمی اور شہید ہونے والے افراد کے جسم سے لئے گئے نمونہ جات کا فرانزک تجزیہ کیا جس میں بال بیئرنگ سمیت کیل بھی پائے گئے رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ خود کش جیکٹ میں استعمال ہونے والا سی فور پلاسکٹ مواد دھماکے کی شدت پیدا کرنے کیلئے شامل کیا گیا تھا یہی وجہ کہ جائے وقوعہ پر دھماکے سے بننے والا گڑھا اتنا گہرا نہیں تھا جبکہ دوسر ی طرف یہ بھی بتایا گیا ہے کہ سی ٹی ڈی سمیت دیگر تفتیشی اداروں نے خود کش بمبار کے سہولت کار کیلئے تلاش کیلئے جائے وقوعہ کے سامنے آبادیوں کا سرچ آپریشن بھی مکمل کرلیا ہے جبکہ خود کش بم دھماکے کے شہداء کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بتایاگیا ہے کہ بم دھماکہ کی آواز اتنی شدید تھی کہ اس کی آواز سے شہید ہونے والے افراد کی دل کی دھڑکنیں متاثر ہوئیں جدید ٹیکنالوجی کے تحت خود کش جیکٹس میں استعمال ہونے والے سی فور پلاسٹک مواد سے شہداء کی ہڈیاں ٹوٹ گئیں اور بال بیئرنگ و کیلوں کی وجہ سے شہدا کے جسموں پر زخموں کے متعدد نشانات پائے گئے ہیں خود کش بم دھماکوں سے پیدا ہونے والے شاکس سے بیشتر افراد کی موت واقع ہوئی ہے۔

متعلقہ عنوان :