اورکزئی: دو ارب روپے لاگت سے 54کلو میٹر زیڑہ ٹو ڈبوری روڈ کا افتتاح

ہم ملکر اورکزئی ایجنسی کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے اب اورکزئی ایجنسی میں شیعہ و سنی نہیں بلکہ ایک قوم اورکزئی ہے،قبائلی ایجنٹ

منگل 25 جولائی 2017 19:37

اورکزئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جولائی2017ء)اورکزئی ایجنسی میں دو ارب روپے کے لاگت سے 54کلو میٹر زیڑہ ٹو ڈبوری روڈ کا باقاعدہ افتتاح کر دیا گیا اس حوالے سے ایک افتتاحی تقریب زیر صدارت ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹر جی جی جمال زیڑہ چیک پوسٹ کے قریب سپائی کے مقام پر منعقد ہوا تقریب میں ،سینٹر اورنگزیب اورکزئی ،کرنل بلال ،ایکسئین سی اینڈ ڈبلیو شوکت اللہ ،اے پی اے نعمان علی شاہ کے علاوہ اورکزئی ایجنسی سے تعلق رکھنے والے شیعہ و سنی قبائلی مشران نے کثیر تعداد میںشرکت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پولیٹیکل ایجنٹ خالد اقبال وزیر ،ایم این اے جی جی جمال ،سینٹر اورنگزیب اورکزئی نے کہا کہ ہم ملکر اورکزئی ایجنسی کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے اب اورکزئی ایجنسی میں شیعہ و سنی نہیں بلکہ ایک قوم اورکزئی ہے سب کے مسائل ہمارے مسائل ہے ہم ہر ممکن کوشش کر کے اورکزئی قوم کو اپنے حقوق دلائیں گے انہوںنے کہا کہ زیڑہ ٹو ڈبوری روڈ دو ارب روپے سے 54کلومیٹر ہائی وی تعمیر ہونگے اس کام میں تمام اورکزئی قبائل ہمارا ساتھ دیں اگر اس پراجیکٹ میں کسی نے بھی روڑیں اٹکانے کی کوشش کی تو وہ اورکزئی کے تمام اقوام کا دو ارب روپے مقروض ہوگا اور تمام اقوام ملکر ان کے خلاف مشترکہ کاروائی کریگا انہوںنے کہاکہ بیزوٹ کا مسئلہ ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا اس موقع پر اورکزئی قبائلی مشران نے اپنے مسائل بیان کئے جس پر پولیٹیکل ایجنٹ نے موقع پر حل کرنے کی ہدایات جاری کی روڈ کا افتتاح ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹر جی جی جمال اور سینٹر اورنگزیب اورکزئی نے مشترکہ طورپر کیا اس موقع پر قبائلی عوام نے خوشی کا اظہار کیا اور ڈھول کے تھاپ پر بنگڑا بھی ڈالا یاد رہے کہ 26مئی 2017رمضان سے ایک دن پہلے گورنر خیبر پختونخواہ غلجو کے دورے کے موقع پر اس منصوبے کا رسمی افتتاح کیا تھا ۔