مسجد اقصیٰ کی صورتحال کا جمعہ تک حل تلاش کرنا ہوگا، اقوام متحدہ

منگل 25 جولائی 2017 19:35

نیو یارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جولائی2017ء) اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ اگر مسجد اقصیٰ کی موجودہ صورتحال کا جمعہ تک کوئی حل تلاش نہ کیا گیا تو خطرات میں اضافہ ہوگا۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابقمشرق وسطی کے بارے میں اقوام متحدہ کے نمائندے نکولے ملاڈینو نے یہ بات اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے بند کمرے کے اجلاس کے بعد صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے کہی۔اسرائیل نے مقبوضہ بیت المقدس میں مسجد اقصیٰ کے احاطے میں داخلی مقامات پر میٹل ڈیٹکٹرز نصب کئے تھے جس کے نتیجے میں اسرائیلیوں اور فلسطینیوں کے درمیان خونی جھڑپیں شروع ہوگئیں۔

متعلقہ عنوان :