کراچی، مویشیاں منڈیوں پر ٹھوس اور فول پروف سیکیورٹی اقدامات پر مشتمل کنٹی جینسی پلان کی ترتیب اور فوری عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے،آئی جی سندھ کی ہدائت

منگل 25 جولائی 2017 19:35

کراچی،  مویشیاں منڈیوں پر ٹھوس اور فول پروف سیکیورٹی اقدامات پر مشتمل ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جولائی2017ء) آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے پولیس کو جاری رہنما ہدایات میں کہا ہے کہ سپرہائی وے سمیت صوبے میں باقاعدہ اجازت کے تحت قائم مویشیاں منڈیوں پر ٹھوس اور فول پروف سیکیورٹی اقدامات پر مشتمل کنٹی جینسی پلان کی ترتیب اور فوری عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے علاوہ اذیں مرتب کردہ پلان کے تحت سیکیورٹی کے جملہ امور میں پاکستان رینجرز سندھ اور قانون نافذ کرنیوالے دیگر اداروں کے ساتھ مربوط روابط کے ساتھ ساتھ امن وامان کی تمام تر صورتحال پر بھی فوکس رکھا جائے ۔

انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی اور ٹریفک کے ٹھوس اقدامات کے حوالے سے صرف منتخب یا مخصوص کردہ مقامات پر ہی مویشیاں منڈیوں کے قیام کے اقدامات کرائے جائیںاور غیر قانونی مویشیاں منڈیوں کے خلاف ہر سطح پر جملہ اقدامات کو موُثر بنایا جائے ۔

(جاری ہے)

آئی جی سندھ نے کہا کہ سپرہائی وے مویشیاں منڈی کو جانے اور آنیوالے تمام مرکزی راستوں،ذیلی راستوں سمیت اطراف کے علاقوں کا تھانوں کے لحاظ سے سروے کیا جائے اور جرائم سے ممکنہ طور متاثرہ علاقوں میں باقاعدہ سرویلنس اور نشاندہی کے تحت کامیاب چھاپہ مار کاروائیوں کو یقینی بنایا جائے ۔

مویشیوں کو لیکر جانیوالی مختلف گاڑیوں،مویشیوں کے بیوپاریوں اورخریداروں کی سیکیورٹی کے لیے ہائی ویز ودیگر شاہراہوں پرتھانوں کی سطح پر پیٹرولنگ پکٹنگ اور رینڈم اسنیپ چیکنگ کو مذید سخت کیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ مویشیاں منڈیوں میں خریداروں اور بیوپاریوں کے تحفظ کے لیے عارضی پولیس پکٹس کے قیام کے علاوہ کار/موٹر سائیکل پارکنگ لاٹس پربھی سیکیورٹی اور ٹریفک کے جملہ اقدامات کو غیر معمولی بنایا جائے ۔

علاوہ اذیں ریکی نگرانی سراغ رسانی سمیت بم ڈسپوذل اسکواڈ کی ذمہ داریوں کوبھی کنٹی جینسی پلان کا حصہ بنایا جائے ۔آئی جی سندھ نے کہا کہ مویشیاں منڈی کنٹی جینسی پلان کے تحت جملہ امور کی انجام دہی میں مصروف افسران اورجوانوں کے زونل وضلعی وائرلیس بیسز، مدد گار 15 سمیت متعلقہ تھانوں سے مسلسل رابطوں کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں جبکہ سیکیورٹی کے جملہ امور میں حفاظت خود اختیاری ایس اوپی(SOP) پر عمل درآمد کو ہر سطح پر نا صرف یقینی بنایا جائے بلکہ اس حوالے سے پولیس اہلکاروں کو باقاعدہ بر یفنگ بھی دی جائے ۔

انہوں نے کہا کہ شہرکے مختلف علاقوں میں ممکنہ مشکوک ومشتبہ سرگرمیوں و جرائم پیشہ عناصرکی سرویلنس ونگرانی کے ضمن میں سینٹرل پولیس آفس میں قائم مرکزی کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر سے جاری ضروری ہدایات پر عمل درآمد جیسے اقدامات کو بھی کنٹی جینسی پلان کے تمام تر ضروری امور میں شامل کیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :