سفارتی فورم کے انعقاد سے حکومت کو بہت مد د ملتی ہے ، گورنر سندھ محمد زیبر
منگل 25 جولائی 2017 19:35
(جاری ہے)
گورنر سندھ نے کہا کہ کراچی پاکستان کا اقتصادی حب ہے ، کراچی پاکستان کی اقتصادیات میں اہم کردار ادا کررہا ہے ، امن و امان کے قیام میں فوج ، رینجرز ، پولیس ، دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں ، سیاستدانوں نے بھرپور حصہ لیا ،حکومت کا امن و امان کے قیام پر فوکس تھا وفاقی حکومت نے بھی بھرپور ساتھ اور حمایت کی اس ضمن میں رینجرز نے بہت اچھے اقدامات اٹھائے ۔
انہوں نے کہا کہ غیر ملکی سرمایہ کار امن و امان پر انحصار کرتے ہیں ،ساز گار ماحول اور شہر کی استعداد سرمایہ کاروں کے لئے آئیڈیل ہے، آج غیر ملکی ملٹی نیشنل کمپنیاں کراچی میں منافع بخش کاروبار کررہی ہیں ، ملکی معیشت بہت مستحکم ہو چکی ہے ، پاکستان میں جمہوریت تسلسل سے قائم ہے میڈیا آزاد ہے ، سیاسی سرگرمیاں بھی جاری ہیں ، تجارتی ، معاشی و اقتصادی سرگرمیاں بھرپور طریقہ سے جاری و ساری ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سیاسی قیادت بہت تجربہ کار ہے غیر ملکی سرمایہ کار ، تاجر اور سفارت کار پاکستان میں استحکام اور خوشحالی کے ساتھ ساتھ خطہ میں غربت اور بے روزگاری کے خاتمہ میں اہم کردار ادا کررہے ہیں ۔ تقریب سے خطاب میں بحرین کے قونصل جنرل Yaser Isa Ajlan Heddi نے کہا کہ پاک بحرین دوطرفہ تعلقات بہت مستحکم ہورہے ہیں ، پاکستان کے استحکام اور معاشی خوشحالی کے وژن پر کام کررہے ہیں دونوں ممالک کی قیادت ایک پیج پر ہیں ، پاکستان خوشحالی کی جانب گامزن ہے ، دوطرفہ تجارتی حجم بڑھانے پر بھی دونوں قیادت میں اتفاق ہے ۔ تقریب سے خطاب میں ایمبیسیڈر میگزین کے ڈاکٹر محبوب نے کہا کہ میگزین پاکستان کے مثبت امیج کو اجاگر کررہا ہے چیئر مین بورڈ آف انویسٹمنٹ کی حیثیت سے محمد زبیر نے سرمایہ کاری میں اضافہ کے لئے بھرپور کوششیں کیں اور اب بطور گورنر سندھ عام آدمی کا طرز زندگی بہتر بنانے کے لئے بیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ کے لئے زبر دست محنت کررہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاری کے لئے بے شمار مواقع دستیاب ہیں ، غیر ملکی سرمایہ کار ان مواقعوں سے بھرپور استفادہ حاصل کر سکتے ہیں ، سی پیک منصوبہ کی تکمیل سے معاشی خوشحالی کے نئے دور کا آغاز شرو ع ہو جائے گا ۔میگزین کے ایڈیٹر انچیف ضیغم حسین نے کہا کہ آج کی تقریب میں ایمبیسیڈر میگزین ’’Ambassador Forum ‘‘کے قیام کا اعلان کررہا ہے تاکہ تاجر برادری اور سفارت کاروں کو مزید قریب کیا جا سکے ۔تقریب کے اختتام پر گورنر سندھ نے بحرین ، چین ، سعودی عرب ، روس ، اومان اور دیگر ممالک کے قونصل جنرلز کو شیلڈ پیش کیں ۔مزید اہم خبریں
-
زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافہ ہو گیا
-
سگریٹ کو مزید مہنگا کرکے نوجوانوں کو تمباکو نوشی سے دوررکھا جاسکتا ہے
-
وفاقی حکومت نے کابینہ کی ای سی ایل کمیٹی کی تشکیل نو کردی
-
سندھ حکومت کا آئندہ ہفتے 2 تعطیلات کا اعلان
-
حکومت اور جماعتوں کو مل کرخفیہ ایجنسیوں کی سیاست میں مداخلت کوروکنا چاہیے
-
افغانستان میں جنگی جرائم کی تحقیقات، برطانوی وزیرکو سزا ملنے کا امکان
-
کیا ترکی شامی پناہ گزینوں کی غیر قانونی ملک بدری کررہا ہے؟
-
عدلیہ میں کسی قسم کی مداخلت برداشت نہیں ہوگی
-
جون سے فیز وائز پلاسٹک بیگز کو بین کردیاجائیگا‘مریم اورنگزیب
-
عمران خان سمیت اڈیالہ جیل کے تمام قیدیوں سے ملاقاتوں پرپابندی ختم
-
رانا مشعود احمد خان اور ڈاکٹرمختار بھرت وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر مقرر
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کاایک روزہ دورہ پشاور،کمانڈنٹ ایف سی نے ائرپورٹ پراستقبال کیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.