سی پیک منصوبے سے دنیا کی3 ارب سے زائد افراد فائدہ حاصل کرینگے، پاکستانی سفیر توقیصر شاہ

تجارتی اخراجات میں کمی ہونے سے دنیا میں غربت کے خاتمے میں مدد ملے گی ،جنیوا میں کانفرنس سے خطاب

منگل 25 جولائی 2017 19:26

سی پیک منصوبے سے دنیا کی3 ارب سے زائد افراد فائدہ حاصل کرینگے، پاکستانی ..
جنیوا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جولائی2017ء) پاک چائنہ راہداری منصوبے ( سی پیک ) سے دنیا کے 3 ارب افراد فائدہ حاصل کر سکیں گے جو کہ دنیا کی تقریباً آدھی آبادی پر مشتمل ہیں ۔ یہ آبادی انتہائی غریب خطوں سے تعلق رکھتی ہے اور سی پیک کے ذریعے تجارتی اخراجات میں کمی ہونے سے دنیا میں غربت کے خاتمے میں مدد ملے گی ۔ ان خیالات کا اظہار ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن میں پاکستان کے سفیر ڈاکٹر توقیر شاہ نے جنیوا میں ہونے والی ون بیلٹ ون روڈ کے حوالے سے منعقد ہونے والی رائونڈ ٹیبل کانفرنس کے دوران کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر چائنیز سنٹر فار انٹرنیشنل اکنامک ایکسچینج کی چیف اکانومسٹ وینلنگ چین نے کہا کہ سی پیک ایک گیم چینجر منصوبہ ہے جو ممالک کے درمیان تعاون کو فروغ دینے میں ایک مثالی منصوبہ ثابت ہو گا بعدازاں ڈاکٹر توقیر شاہ نے گول میز کانفرنس میں دنیا بھر سے آئے شرکاء اور بین الاقوامی تنظیموں کے اعلی عہدیداران کو سی پیک منصوبے کی تفصیلات سے آگاہ کیا ۔ انہوں نے کہا کہ میں یقین سے کہہ سکتا ہوں کہ یہ منصوبہ تجارت اور سرمایہ کاری میں اضافے کے ساتھ ساتھ خطے میں امن و استحکام قائم کرنے میں بھی معاون ثابت ہو گا ۔ ۔

متعلقہ عنوان :