2 روز میں مزید4 وفاقی وزراء کے اقامے قوم کے سامنے آ جائیں گے، شیخ رشید کا دعویٰ

منگل 25 جولائی 2017 19:23

2 روز میں مزید4 وفاقی وزراء کے اقامے قوم کے سامنے آ جائیں گے، شیخ رشید ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جولائی2017ء) عوامی مسلم لیگ (ن) کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ خواجہ آصف کے بعد نواز شریف کے مزید چار وفادار وزراء کے آج کل تک اقامے پوری قوم کے سامنے آجائینگے ۔

(جاری ہے)

منگل کے روز خواجہ آصف کے ابو ظہبی اقامہ پر شیخ رشید ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پہلے وزیراعظم دبئی کمپنی کے چیئرمین نکلے اب خواجہ آصف کا بھی ابو ظہبی اقامہ قوم کے سامنے آگیا ہے مسلم لیگ (ن) تمام امیدواروں کے اقامے اور بینک اکائونٹ دوسرے ملکوں میں نکل رہے ہیں اور یہاں پر جھوٹی وفاداریاں ثابت کی گئی ہیں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف کے چار مزید وزراء کے بھی آج یا کل تک اقامے قوم کے سامنے آجائیں گے کیونکہ اب یہ تمام قوم کے سامنے عیاں ہوچکے ہیں اور پانامہ کیس نے ان کے اصل چہرے سب کو دکھا دیئے ہیں

متعلقہ عنوان :