الیکشن کمیشن خواجہ آصف کے اقامے کا فوری نوٹس لے،شیری رحمن

منگل 25 جولائی 2017 19:23

الیکشن کمیشن خواجہ آصف کے اقامے کا فوری نوٹس لے،شیری رحمن
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جولائی2017ء) پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیریں رحمن نے کہا ہے کہ خواجہ آصف کے ابو ظہبی آقامہ کا الیکشن کمیشن کو فوری طورپر نوٹس لینا چاہیے ، یہ مسلم لیگ (ن) کیلئے بہت بڑا دھچکا ہے ۔

(جاری ہے)

منگل کے روز سینیٹر شیریں رحمن نے کہا کہ خواجہ آصف کا ابو ظہبی کا آقامہ پر نجی ٹی وی چینل میں ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر دفاع خواجہ آصف نے ملک قوم اور آئین سے وفاداری کا جھوٹا عہد اٹھایا ہوا ہے جو کہ بہت غلط بات ہے انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن فوری طور پر معاملے کا نوٹس لیں اور قوم کو آگاہ کریں کہ آخر خواجہ آصف نے گوشواروں میں ابو ظہبی کا آقامہ کا ذکر کیا ہے کہ نہیں اور اگر نہیں تو کیا مسلم لیگ (ن) کیلئے بہت بڑا دھچکا ہوگا کیونکہ خواجہ آصف پارٹی کے ایک اہم ستون ہیں

متعلقہ عنوان :