ْترکی نے پاکستانی مریضوں کیلئے جگر کی پیوند کاری بارے سہولیات کی فراہمی کی پیشکش کردی

وزیر قومی صحت سائرہ افضل تارڑ سے ترکی کے اعلی سطحی وفد کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال پاکستان کے ساتھ ترکی کے خصوصی تعلقات ہیں، اسی لیے پاکستان کے پیوند کاری کروانے والے مریضوں کیلئے خصوصی پیکیج تیار کیا ہے ، سربراہ ترک وفد

منگل 25 جولائی 2017 18:58

ْترکی  نے پاکستانی مریضوں کیلئے جگر کی پیوند کاری بارے سہولیات کی فراہمی ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 جولائی2017ء) وزیر قومی صحت سائرہ افضل تارڑ سے ترکی کے ایک اعلی سطحی وفدنے منگل کو یہاں ملاقات کی۔ جس کی قیادت ترکی کے ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ اونر گونر کر رہے تھے اور اس وفد میں جگر کی پیوند کاری کرنے والے سینئر ماہرین بھی شامل تھے۔ جنہوں نے وزیر قومی صحت اور دیگر حکام سے ترکی میں پاکستانی مریضوں کو جگرکی پیوندکاری کی سہولیات کی فراہمی کے بارے میں مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیا ل کیا۔

ملاقا ت کے موقع پر سیکرٹری وزارت قومی صحت محمد ایوب شیخ، وزیر اعظم آفس اور وزارت خارجہ امور کے اعلی حکام بھی موجود تھے۔ وزیر قومی صحت سائرہ افضل تارڑ نے ترکی کے وفد کو بتایا کہ ہر سال تقریباً 1500 پاکستانی مریضوں کے جگرکی پیوندکاری کی ضرورت پیش آتی ہے ترک وفد نے ترکی میں جگرکی پیوند کاری کے لیے دستیاب سہولیات کے بارے میں بتایا۔

(جاری ہے)

ترک وفد کے سربراہ نے بتایا کہ پاکستان کے ساتھ ترکی کے خصوصی تعلقات ہیں اسی لیے پاکستان کے پیوند کاری کروانے والے مریضوں کے لیے ترکی نے خصوصی پیکیج تیار کیا ہے اور ہم پاکستانی مریضوں کے لیے خصوصی پیکج دے رہے ہیں۔

انہوں نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ جگر کی پیوندکاری کروانے والے مریضوں کو اپریشن کے بعد بھی زندگی بھر علاج معالجہ اور مشاورت کی سہولت فراہم کی جاتی ہے۔ ملاقا ت کے دوران اس بات پر اتفاق رائے کیا گیا کہ ترکی میں جگرکی پیوندکاری کروانے کے خواہاں مریضوں کا جائزہ لینے کے لیے ملک بھرمیں خصوصی جائزہ مراکز بنائے جائیں گے۔ دونوں ممالک کی طرف سے پاکستانی مریضوں کو خصوصی ویزا کی سہولیات بارے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترکی کے وفد نے ملک میں جگر کی پیوند کاری کے اپریشنز کی سہولیات کے لیے پاکستانی ڈاکٹروں کی استعداد سازی کی پیشکش بھی کی۔ قبل ازیں وزارت قومی صحت کی ڈائریکٹر انسٹیٹیوشن ڈاکٹر رضیہ صفدر نے ایک بریفنگ دی اور وفد کو پاکستان میں جگرکی پیوندکاری کے حوالے سے تازہ ترین صورت حال اور مریضو ں کو درپیش چیلنجز بارے بتایا۔ انہوں نے جگر کی پیوندکاری کے شعبہ میں طلب کو پورا کرنے کے لیے اشتراک کار کی ضرورت بارے بھی بریف کیا۔

متعلقہ عنوان :