پاکستان میں حالیہ دہشتگردی میں غیرملکی عناصرکاکردارہے،آرمی چیف

جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیرصدارت اجلاس، آپریشن ردالفساد اور لاہوردھماکے پربریفنگ، دہشتگرد ی کی لعنت کوجڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے،پاکستان افغانستان میں دہشتگردوں کے ٹھکانے ختم کرنے میں مدد کوتیارہے، عوام مشکوک نقل وحرکت سے سکیورٹی اداروں کوآگاہ کریں۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ہدایت

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 25 جولائی 2017 18:42

پاکستان میں حالیہ دہشتگردی میں غیرملکی عناصرکاکردارہے،آرمی چیف
لاہور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔25 جولائی 2017ء ) : چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمرجاوید باجوہ کی زیرصدارت کورہیڈ کوارٹرز لاہورمیں اجلاس ہوا، جس میں لاہوردھماکے کے تناظر میں سکیورٹی صورتحال کاجائزہ لیاگیا۔ پاک فو ج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو آپریشن ردالفساد اور لاہور دھماکے سے متعلق بریفنگ دی گئی۔ اس موقعہ پرآرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لاہور دھماکے جیسے بزدلانہ حملے ہمارے عزم کو متزلزل نہیں کرسکتے۔

دہشتگردی کیخلاف جنگ میں عوام کاتعاون ضروری ہے۔دہشتگردی کیخلاف کامیابی کی کنجی قومی شرکت ہے۔ انہوں نے قوم سے درخواست کی ہے کہ عوام مشکوک نقل وحرکت سے سکیورٹی اداروں کوآگاہ کریں۔جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہاکہ دہشتگردی کیخلاف ہم سب کومتحد ہوکر لڑناہے۔

(جاری ہے)

پاک فوج ،پولیس اور سکیورٹی اداروں کے ساتھ کھڑی ہے۔ انہوں نے کہاکہ دہشتگرد ی کی لعنت کوجڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے،اورپاکستان میں دہشتگردوں کی محفوظ پناہ گاہیں ختم کردیں گے۔

آرمی چیف نے مزید کہاکہ پاکستان اور افغانستان دونوں ہی دہشتگردی کاشکار ہیں۔پاکستان افغانستان میں دہشتگردوں کے ٹھکانے ختم کرنے میں مدد کوتیارہے۔پاکستان میں حالیہ دہشتگردی میں غیرملکی عناصرکا کردار ہے۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے جنرل ہسپتال میں کوٹ لکھپت سبزی منڈی کے قریب خودکش دھماکے کے نتیجہ میں زخمی ہونیوالے افراد کی عیادت کی،اور زخمیوں سے اظہارہمدردی بھی کیا۔
پاکستان میں حالیہ دہشتگردی میں غیرملکی عناصرکاکردارہے،آرمی چیف