پولیس کا منشیات فروشوں وناجائز اسلحہ رکھنے والی18 ملزمان کو گرفتار کر کے 550گرام ہیروئن،2880گرام چرس، 45 بوتل شراب وناجائز اسلحہ برآمد کر لیا

منگل 25 جولائی 2017 18:55

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 جولائی2017ء) پولیس کا منشیات فروشوں وناجائز اسلحہ رکھنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری۔ہیروئن 550گرام، چرس2880گرام، شراب45بوتل وناجائز اسلحہ برآمد ۔

(جاری ہے)

مزید18 ملزمان گرفتار ڈی پی او سرگودھا محمد سہیل چوہدری کی ہدایت پرمنشیات فروشوں وناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے تھانہ بھاگٹانوالہ پولیس نے رضوان سکنہ چک26جنوبی سے چرس1150گرام، اللہ دتہ سکنہ بشیر کالونی سے شراب20بوتل،تھانہ عطاء شہید پولیس نے منظور سکنہ چک97شمالی سے چرس400گرام، لعل خان سکنہ چک115جنوبی سے چرس300گرام،تھانہ شاہ پو ر صدر پولیس نے فیصل عباس سکنہ شاہ پور صدر سے چرس300گرام، دوست محمد سکنہ شاہ پور صدر سے چرس295گرام،تھانہ سلانوالی پولیس نے معصوم علی سکنہ چک125جنوبی سے ہیروئن550گرام،شریف سکنہ چک124جنوبی سے بندوق12بور،تھانہ مڈھ رانجھا پولیس نے نواز سکنہ رام ریحان سے چرس435گرام، سرفراز سکنہ کوٹ میانہ سے پسٹل30بور ،تھانہ میانی پولیس نے شیرامین سکنہ آزاد نگر سے شراب14بوتل،اسلم سکنہ حضور پور سے پسٹل30بور ،تھانہ میلہ پولیس نے احسن سکنہ بچہ کلاں سے شراب11بوتل،تھانہ لکسیاں پولیس نے شوکت سکنہ جلہ مخدوم سے بندوق12بور،تھانہ فیکٹری ایریا پولیس نے اسرار احمد سکنہ محلہ نوری گیٹ سے پسٹل30بور ،تھانہ جھال چکیاں پولیس نے اسماعیل سکنہ فاروق کالونی سے پسٹل30بور ،تھانہ کوٹ مومن پولیس نے بابر شہزاد سکنہ مٹیلہ سے پسٹل30بور ،تھانہ اربن ایریا پولیس نے مدثر سکنہ فیصل ٹاؤن سے پسٹل30بور برآمد کرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلئے ۔

مزید تفتیش جاری ہے۔