ٌایس پی انوسٹی گیشن بلال افتخارکا تھانہ صدر اور مال خانہ صدر کا اچانک دورہ ریکارڈ چیک کیا گیا

تھانہ کا ریکارڈ ، فرنٹ ڈیسک، حوالات تھانہ، مال سرکار اور مال خانہ کے ریکارڈ کی پڑتال کی ، پولیس افسران کو سائلین سے خوش اخلاقی سے پیش آنے کی ہدایت

منگل 25 جولائی 2017 18:55

ْسرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 جولائی2017ء) ٌایس پی انوسٹی گیشن بلال افتخارکا تھانہ صدر اور مال خانہ صدر کا دورہ ۔ریکارڈ چیک کیا گیا ۔سائلین سے خوش اخلاقی سے پیش آنے کی ہدایت ۔ ایس پی انوسٹی گیشن بلا ل افتخار نے تھانہ صدر کا ملاحظہ کیا ۔ تھانہ کا ریکارڈ، عمارت تھانہ ، فرنٹ ڈیسک، حوالات تھانہ، مال سرکار اور مال خانہ کے ریکارڈ کی پڑتال کی ۔

(جاری ہے)

ایس پی انوسٹی گیشن نے ایس ایچ او صدر انسپکٹر خدا بخش کو ہدایت کی کہ پینڈنگ درخواست ہائے کو فوری یکسو کریں سائلین سے خوش اخلاقی سے پیش آئیں، اشتہاری مجرمان کی گرفتاری کو یقینی بنائیں ان کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دیں ، مال کے مقدمات میں برآمدگی یقینی بنائیں ، تھانہ کی عمارت نئی تعمیر کی گئی ہے اس کی صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھیں۔ اس کے بعد مال خانہ صدر کا دورہ کیا اور کہا کہ تمام مال کو باقاعدہ ترتیب سے رکھیں ،مال کی تلفی کا تحرک کریں انچارج مال خانہ تمام مال مقدمات کا ذمہ دار ہے کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہ کی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :