سرگودھا ، غیر قانونی پیٹرول ڈپو میں آگ بھڑک اٹھی، ایک بچی سمیت 4 افراد بری طرح جھلس گئے

منگل 25 جولائی 2017 18:55

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 جولائی2017ء) شہر کے بارونق علاقہ بلا ک نمبر 14 میں گھر میں سٹا ک کئے گئے پٹر و ل میں اچانک آ گ بھڑ کنے سے ایک بچی سمیت 4 افراد بری طرح جھلس گئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بلا ک نمبر 14 کا رہائشی سائیکل مکینک اشر ف عر ف بھولا نے اپنے گھر سے ملحقہ دکا ن میں غیر قا نو نی طور پر موبل آئل اور پٹر ول کی غیر قا نو نی فروخت کا دھند ہ شروع کر رکھا تھا جس نے اپنے گھر میں بڑ ی مقدار میں موبل آئل اور پٹر و ل وغیر ہ جمع کر رکھا تھا گھر والو ں کی غفلت کے باعث اس میں آ گ لگ گئی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پور ے گھر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔

اطلا ع ملنے پر ریسکیو ٹیمو ں نے موقعہ پر پہنچ کر آ گ پر بر و قت قا بو پا لیا ۔آگ کی زد میں آ کر اشر ف بھو لا اپنی اہلیہ ، ملازم اور ایک بچی سمیت بر ی طر ح جھلس گئے جنہیں فوری طور پر ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔یہا ں یہ امر قا بل ذکر ہے کہ اندرون شہر انتظامیہ کی غفلت اور لا پرواہی کے باعث جگہ جگہ منی پٹر و ل پمپ کھلنے سے شہر یو ں کی جانیں خطر ے میں پڑ ی ہو ئی ہیں شہر یو ں نے حکا م بالا سے ان کے خلا ف فوری کاروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :