ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سرگودھا نے قتل کے مقدمہ میں ملوث ملزم کو عمر قید اور دس لاکھ جرمانے کا حکم دے دیا

منگل 25 جولائی 2017 18:55

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 جولائی2017ء) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سرگودھا ذوالفقار علی نے تھا نہ اربن ایر یا کے مقدمہ قتل میں ملوث ایک مجر م کو عمر قید سزا سخت اور 10 لاکھ روپے معاوضہ ادائیگی کا حکم سنا یا ۔

(جاری ہے)

استغاثہ کے مطابق تھا نہ اربن ایر یا کے علاقہ سلیما ن کا لو نی میں 5 نو مبر 2016 کو دیرینہ عداوت پر دو بھائیو ں سمیع اور جمیل نے فائرنگ کر کے اپنے مخالف نیا ز احمد کو قتل کر دیا جس کا مقدمہ تھا نہ اربن ایر یا پولیس نے دور ج کر کے چالا ن عدالت میں پیش کیا ۔فاضل عدالت نے جر م ثابت ہو نے پر جمیل کو 25 سال قید سخت اور دس لا کھ روپے معاوضہ ادائیگی برائے مقتول ورثا کا حکم سنا یا جب کہ دوسرے ملز م سمیع کو جر م ثابت نہ ہو نے پر بر ی کر دیا ۔

متعلقہ عنوان :