چوری کی تین مختلف وارداتوں میں چور طلائی زیورات ،موبائل فون ،نقدی ودیگر سامان لے اڑے

منگل 25 جولائی 2017 18:55

اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 جولائی2017ء) چوری کی تین مختلف وارداتوں میں چور طلائی زیورات ،موبائل فون ،نقدی ودیگر سامان چوری کر کے لے گئے تفصیلات کے مطابق عمر شریف ولد محمدشریف قوم راجپوت سکنہ نوربہار کالونی دیپالپورکے گھر کے تالے توڑ کر بابر منیر، محمدعاشق، ناصر علی اور راشد عرف بودی موغیرہ موبائل فون5عدد، طلائی زیور1/1/2تولہ، واٹر پمپ، راڈو گھڑی وغیرہ چوری کرکے لے گئے دوسری واردات میں محمدیٰسین ولد محمدصادق سکنہ ہیڈکوارٹر بٹائی سیکشن سکنہ4/4-Lاوکاڑہ کے رقبہ سے اکرم ولد سکندر، لیاقت ولد محمدعلی، ارشد ولد جعفر اور چاند ولد لیاقت وغیرہ بذریعہ ٹریکٹر ٹرالیوں میں مٹی مالیتی50,000/- روپے چوری کرکے لے گئے،تیسری واردات میں مو ضع مردانی کے رہائشی ریاض حسین ولد فتح علی کو ڈاکٹر زعیم الدین کے کلینک سے ایک نامعلوم شخص ورغلاپھسلا کر لے گیا اور نشہ آور بوتل پلا کر نقدی40,000/-وپے اور IDکارڈ چوری کرکے لے گیاپولیس نے مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :