اوکاڑہ،پولیس نے دوران گشت بھاری مقدار میں منشیات ،شراب اور ناجائز اسلحہ برآمد کر کے 8افراد کے خلاف مقدمات درج کر لیے

منگل 25 جولائی 2017 18:55

اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 جولائی2017ء) پولیس نے دوران گشت بھاری مقدار میں منشیات ،شراب اور ناجائز اسلحہ برآمد کر کے 8افراد کے خلاف مقدمات درج کر لیے ہیں تفصیلات کے مطابق اوکاڑہ پولیس نے دوران گشت خالد حسین ولد دلاور حسین سے چرس1050گرام،اللہ یار عرف مڈھی ولدمحمد ارشاد سے چرس2350گرام، محمود عرف مودی ولد احمددین سے چرس1120گرام،غلام احمد عرف اورنگزیب ولدحاجی صاحب سے چرس1346گرام، محمود قمر ولد منیر احمد سے شراب دیسی25لیٹر،فرزانہ مسیح زوجہ ریاض سے شراب دیسی20لیٹر، محمدبوٹا ولد محمدشراب دیسی15لیٹر اور محمدعمران ولد فلک شیر سے رائفل244بور برآمد کر کے ان کے خلاف مقدمات درج کر لیے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :