اوکاڑہ ،سینکڑوں افراد کا پاسپورٹ آفس کے عملہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

منگل 25 جولائی 2017 18:55

اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 جولائی2017ء)سینکڑوں افراد نے پاسپورٹ آفس کے عملہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ،مظاہرہ کی قیادت چیئرمین کسان بورڈ پنجاب و امیدوار ایم این اے حلقہ 143 ڈاکٹر لیاقت علی کوثر نے کی اس موقع پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاسپورٹ آفس میں ٹائوٹ مافیاکا راج ہے ،لوگوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا جا رہا ہے اگر پاسپورٹ عملہ نے ٹائوٹوں سے علیحدگی نہ کی گئی تو احتجاجی پاسپورٹ عملہ کے خلاف ریلی نکالی جائے گی ریلی میں تاجران ،کو نسلر ،چیئرمین اور سماجی سیاسی تنظیمیں شرکت کریں گی۔