سانحہ لاہور کے باعث ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن پنجاب نے 26 جولائی کا احتجاج اور لانگ مارچ ملتوی کر دیا

منگل 25 جولائی 2017 18:23

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 جولائی2017ء) سانحہ لاہور کے باعث ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن پنجاب نے 26 جولائی کا احتجاج اور لانگ مارچ ملتوی کر دیا‘ وائے ڈی اے کی جانب سے اب یکم اگست کو لانگ مارچ ہوگا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ارفع کریم ٹاور کے قریب ہونے والے خود کش دھماکے کے بعد وائے ڈی اے پنجاب نے اپنے مطالبات کے حق میں 26 جولائی کو ہونے والا لانگ مارچ ملتوی کر دیا ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر عثمان کے مطابق وائے ڈی اے پنجاب نے سانحہ لاہور کی وجہ سے بدھ 26 جولائی کا احتجاج موخر کر دیا ان کا کہنا تھا کہ دہشتگردی سے لاہور کی فضا سوگوار ہے اور غم کی اس گھڑی میں وائے ڈی اے سوگوار خاندانوں کے دکھ میں برابر کی شریک ہے ڈاکٹر عثمان نے بتایا کہ مطالبات کے حق میں اب وائے ڈی اے پنجاب یکم اگست بروز منگل لانگ مارچ اور احتجاج کرے گی۔