الیکشن کمیشن نے 2018کے انتخابات میں ووٹ کی اہمیت کو اجاگر کرنے کی مہم مزید تیزی کردی

آگاہی مہم میں ڈسٹرکٹ ووٹر ایجوکیشن کمیٹیاں اہم کردار داد کررہی ہیں‘کمیٹیوں میں الیکشن کمیشن ،سول سوسائٹی،خواجہ سراء اور دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد شامل

منگل 25 جولائی 2017 18:16

الیکشن کمیشن نے 2018کے انتخابات میں ووٹ کی اہمیت کو اجاگر کرنے کی مہم ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 جولائی2017ء) الیکشن کمیشن پاکستان نے 2018کے انتخابات میں ووٹ کی اہمیت کو اجاگر کرنے کی مہم مزید تیزی کردی‘آگاہی مہم میں ڈسٹرکٹ ووٹر ایجوکیشن کمیٹیاں اہم کردار داد کررہی ہیں۔ان کمیٹیوں میں الیکشن کمیشن ،سول سوسائٹی،خواجہ سراء اور دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد شامل ہیں۔تفصیلات کے مطابق ان کمیٹیوں کی سربراہی ضلعی الیکشن کمشنر زکر رہے ہیں۔

اس سلسلے میں تما م اضلاع میں مختلف تقریبات کا انعقاد کیا گیا ہے جن میں ووٹر آگاہی سیمینار ، واک ، یونیورسٹیوں اور کالجز میں آگاہی لیکچرز ، دیہاتی علاقوں میں ووٹ کی اہمیت کے بارے پیغامات ، مساجد اور مذہبی علماء کے ذریعے آگاہی پیغامات اور لوکل ایف ایم ریڈیو پر ووٹر آگاہی پروگرامز شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

یہ کمیٹیاں خاص طور پر ان علاقوں پر توجہ دے رہی ہیں جہاں پر خواتین ووٹرز کی تعداد مردوں کی نسبت کم ہے ۔

ووٹر آگاہی مہم کے قومی فریضے کو سرا نجام دینے کے لئے نو منتخب خواتین کونسلرز اور چیئر مین بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں ۔ اس سلسلے میں ووٹر رجسٹریشن کے اعداد و شمار میں بھی واضح اضافہ ہوا ہے جو عام انتخابات میں بہتر ووٹر ٹرن آئوٹ کا ضامن ہو گا۔ الیکشن کمیشن کی یہ بھر پور کوشش ہے کہ عام انتخابات 2018 ء میں عوام باالخصوص نوجوانوں اور خواتین میں شعور پیدا کیاجائے تا کہ وہ اپنے ووٹ کا صحیح اور بھر پور استعمال کرسکیں ۔

متعلقہ عنوان :