وزیراعظم کااحتساب کوئی سازش ہے نہ انتقام‘حکمرانوں کی عالمی طور پر ڈکیتیاں پکڑی گئی ہیں‘ قمر زمان کائرہ

وزیراعظم کے بچنے کا کوئی امکان نہیں‘عدلیہ ہمارے رہنمائوں اور کارکنوں کوہراساں کرنے کا نوٹس لے’’گونوازگو‘‘کی تحریک کووسعت دیں گے‘میڈیا سے گفتگو

منگل 25 جولائی 2017 18:16

وزیراعظم کااحتساب کوئی سازش ہے نہ انتقام‘حکمرانوں کی عالمی طور پر ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 جولائی2017ء) پیپلزپارٹی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم کااحتساب کوئی سازش ہے نہ انتقام‘حکمرانوں کی عالمی طور پر ڈکیتیاں پکڑی گئی ہیں، وزیراعظم کے بچنے کا کوئی امکان نہیں‘عدلیہ ہمارے رہنمائوں اور کارکنوں کوہراساں کرنے کا نوٹس لے’’گونوازگو‘‘کی تحریک کووسعت دیں گے۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ نے کہا وزیراعظم کااحتساب کوئی سازش ہے نہ انتقام ،نواز شریف کے ایک ایک جرم کی تفصیلات سامنے آ رہے ہیں ،جو جعلسازی کرے گا وہ جیل جائیگا،اب تو ایک اور صاحب کا اقامہ سامنے آ گیا ہے ،پی پی رہنما نے کہا سیاسی احتجاج یا ریلی سے کسی کونہیں روکا جا سکتا،پاک پتن میں ہمارے ساتھیوں کیخلاف مقدمے درج کئے گئے، عدلیہ ہمارے رہنمائوں اور کارکنوں کوہراساں کرنے کا نوٹس لے’’گونوازگو‘‘کی تحریک کووسعت دیں گے۔ان کا کہنا تھادہشتگردی پھرجڑپکڑرہی ہے،سکیو رٹی فورسزنے دہشتگردی کیخلاف قربانیاں دیں،پیپلزپارٹی متاثرہ خاندانوں کیساتھ ہے۔

متعلقہ عنوان :