پانامہ کیس کے فیصلے کے بعد صورتحال واضح ہوگی ، پانامہ لیکس معاملے پر ہمارا موقف بالکل واضح ہے ، تمام سیاسی جماعتوں کو عدالتی فیصلہ تسلیم کرنا چاہیے ،قومی وطن پارٹی کے چیئرمین آفتاب احمد شیرپائوکی پریس کانفرنس

منگل 25 جولائی 2017 18:12

پانامہ کیس کے فیصلے کے بعد صورتحال واضح ہوگی ، پانامہ لیکس معاملے پر ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 جولائی2017ء) قومی وطن پارٹی کے چیئرمین آفتاب احمد شیرپائو نے کہا ہے کہ پانامہ کیس کے فیصلے کے بعد صورتحال واضح ہوگی ، پانامہ لیکس معاملے پر ہمارا موقف بالکل واضح ہے ، تمام سیاسی جماعتوں کو عدالتی فیصلہ تسلیم کرنا چاہیے ۔

(جاری ہے)

منگل کو پریس کانفرنس کرتے ہوئے آفتاب احمد شیرپائو نے کہا کہ خواہش ہے کہ پانامہ کیس کا فیصلہ جلد آئے ، سپریم کورٹ نے جے آئی ٹی بنائی ، رپورٹ آچکی ہے ، پانامہ کیس کے فیصلے کے بعد صورتحال واضح ہوگی ۔

پانامہ لیکس معاملے پر ہمارا موقف بالکل واضح ہے ۔انہوں نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں کو عدالتی فیصلہ تسلیم کرنا چاہیے ، سی پیک میں ہر صوبے کو اس کا حق ملنا چاہیے ، دہشت گردی کے مسئلے پر توجہ دینے کی ضرورت ہے ۔