آرمی چیف کی جنرل ہسپتال آمد،سانحہ فیروز پور روڈ کے زخمیوں کی عیادت کی

جنرل قمر باجوہ نے زخمیوں سے فرداً فرداً ملاقات کی ،ہسپتال انتظامیہ نے علاج معالجے بارے بریفنگ دی

منگل 25 جولائی 2017 18:12

آرمی چیف کی جنرل ہسپتال آمد،سانحہ فیروز پور روڈ کے زخمیوں کی عیادت ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 جولائی2017ء) چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے جنرل ہسپتال کا دورہ کرکے فیروز پور روڈ پر ہونے والے خود کش دھماکے کے زخمیوں کی عیادت کی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل صادق علی ، قائمقام آئی جی پنجاب کیپٹن (ر) عثمان خٹک، سی سی پی او لاہور کیپٹن (ر) امین وینس ،ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف سمیت عسکری اور پولیس کے دیگر حکام بھی موجود تھے ۔

آرمی چیف نے زخمیوں سے فرداً فرداً ملاقات کی اور ان کی جلد صحتیابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔ آرمی چیف کی طرف سے زخمیوں کو پھولوں کے گلدستے بھی پیش کئے گئے ۔ ہسپتال انتظامیہ کی طرف سے آرمی چیف کو زخمیوں کو فراہم کی جانے والی طبی امداد کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی جنرل ہسپتال آمد کے موقع پر سکیورٹی کے فول پروف انتظاما ت کئے گئے تھے۔